( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۴۱ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. کَلام

    ۱. (i) بات ، گفتگو ، بات چیت.
    (ii) قول ، فرمان ، حُکم.
    ۲. (قواعد) وہ عبارت جو دو یا دو سے زیادہ کلموں سے مرکب ہو.
    ۳. وہ علم جس کے ذریعے عقائد کو عقلی دلیلوں سے ثابت کرتے ہیں ، علمِ کلام.
    ۴. نظم ، سخنِ منظوم ، شعر ؛ شاعری.
    ۵. گفتگو میں آواز کا اتار چڑھاؤ ، لہجہ ، بول چال.
    ۶. عذر ، اعتراض ، حجت.
    ۷. شبہ ، شک.
    ۸. سوال و جواب ، غرض ، واسطہ.
     

  2. کِلام

    (زین سازی) ایک اوزار جو چمڑے کو سیتے وقت اس کی کور کو دبانے یا مضبوط پکڑنے کے کام آتا ہے.
     

  3. کَلام

    ۱. (i) بات ، گفتگو ، بات چیت.
    (ii) قول ، فرمان ، حُکم.
    ۲. (قواعد) وہ عبارت جو دو یا دو سے زیادہ کلموں سے مرکب ہو.
    ۳. وہ علم جس کے ذریعے عقائد کو عقلی دلیلوں سے ثابت کرتے ہیں ، علمِ کلام.
    ۴. نظم ، سخنِ منظوم ، شعر ؛ شاعری.
    ۵. گفتگو میں آواز کا اتار چڑھاؤ ، لہجہ ، بول چال.
    ۶. عذر ، اعتراض ، حجت.
    ۷. شبہ ، شک.
    ۸. سوال و جواب ، غرض ، واسطہ.
     

  4. کَلام اُٹھانا

    کلام مجید اُٹھانا ؛ (عو) قرآن اٹھا کر قسم کھانا ، قرآن کی قسم کھانا .
     

  5. کَلام ُ الْاَمِیرِ اَ مِیرُالْکَلام

    سردار کا کلام کلام کا سردار ہوتا ہے ، سردار یا کسی بڑے آدمی کے کلام کے بارے میں تعریف کے طور پر کہتے ہیں.
     

  6. کَلام ِ اِلٰہی

    کلام اللہ ، اللہ کا کلام یعنی قرآن مجید.
     

  7. کَلام اُلَٹنا

    بات کو رد کرنا ، تُرکی بہ تُرکی جواب دینا.
     

  8. کَلام ُ اللہ

    رک : کلامِ الٰہی ، قرآن مجید.
     

  9. کَلام ُ اللہ اُٹھانا

    قرآن شریف اُٹھا کر قسم کھانا ، یقین دلانے کے لیے قرآن کو ہاتھ میں اُٹھانا .
     

  10. کَلام ُ الْمُلُوک مُلُوکُ الْکَلام

    بادشاہوں کا کلام کلام کا بادشاہ ہوتا ہے ، بادشاہوں کا کلام سب سے اعلیٰ ہوتا ہے (امیر یا بادشاہ کے کلام کی تعریف کے موقع پر کہتے ہیں).