( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۳۱۷ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. کَلی

    ۱. بے کِھلا پھول ، غنْچہ ، شگوفہ .
    ۲. کپڑے کا مثلث نما کترا ہوا ٹکڑا جو کُرتوں ، پائجاموں اور انگرکھوں میں ڈالتے ہیں .
    ۳. پرند کا چھوٹا سا پَر جو شروع میں نکلتا ہے اور جس پر کھال نہیں ہوتی ہے ، نیا پَر .
    ۴. ایک وضع کا حقہ جو ابتدا میں صراحی نما یعنی کلی کی شکل کا بنایا جاتا تھا مگر اب اس کے علاوہ اور وضع کی بھی کلیاں نکلی ہیں .
    ۵. بھیگا ہوا چونا ، مراد : قلعی کرنے کا چونا .
    ۶. (بازاری) دوشیزہ ، کنواری ، باکرہ .
    ۷. (مجازاً) چھوٹا ٹکڑا یا حصہ .
     

  2. کِلی

    چابی ، کنجی ، کلید .
     

  3. کِلّی

    کلنی ، چچڑی .
     

  4. کِلّی

    چیحنے کی آواز ، چیخّ .
     

  5. کِلّی

    (عم) کھونْٹی ، کِیل ، لوہے کی میخ .
     

  6. کُلی

    رک : قلی ، جو زیادہ مستعمل ہے .
     

  7. کُلی

    ہاتھ ، کلائی .
     

  8. کُلی

    کل (بمعنی خاندان) سے متعلق ، مرکبات میں مستعمل .
     

  9. کُلّی

    ۱. مکمل ، پورا ، تمام ، سارے کا سارا .
    ۲. (منطق) جس کے مفہوم میں بہت سے افراد شامل ہوں ، عمام (جزوی یا جزئی کا تفیض).
     

  10. کُلّی

    ۱. پانی یا کوئی اور رقیق شے مُن٘ھ میں بھر کر اُگل دینا ، غرارہ ، پانی سے مُن٘ھ کی صفائی .
    ۲. وہ داو جس سے غرارہ کریں ؛ وہ رقیق چیز جس سے من٘ھ صاف کریں .