( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۲۳ نتائج (۰سیکنڈ )
کَلیجا / کَلیجَہ
۱. جسم انسانی کا سب سے بڑا غدود جو داہنے طرف واقع ہے ، ایک اندورنی عضو جس میں پِت پیدا ہوتا ہے ، جگر .
۲. دل یا سینے کے معنوں میں .
۳. (کنایۃً) پیٹ .
۴. نہایت عزیز اور قیمتی چیز ، مایہ حیات ، متاعِ زندگی ، پیارا عزیز شخص .
۵. ہمّت ، جرأت ، حوصلہ ، طاقت ، دلیری ، بہادری .
۶. طنز ، نفرت اور کراہت کے اظہار کے موقع پو عورتیں بولتی ہیں جیسے کسی نے پوچھا یہ کیا بات ہے ، جواب دیا ، تیرا کلیجا یا تیرا سر .
کَلیجا / کَلیجَہ اُچَھلْنا
(خوف یا مسرت سے) دل کی دھڑکن تیز ہونا ، گھبراہٹ پیدا ہونا ، پریشانی میں مبتلا ہونا ، بے قرار ہونا .
کَلیجا / کَلیجَہ اُڑا جانا
دل کا نہایت پریشان ہونا ، دل کا گھبرانا ، مضطرب ہونا ، اوسان اُڑے جانا .
کَلیجا / کَلیجَہ اُلَٹ پُلَٹ ہونا
دل بے چین ہونا ، دل بے قرار ہونا .
کَلیجا / کَلیجَہ اُلَٹ جانا / الَٹْنا
۱. جی گھبرانا ، خفقان ہونا ، بے چین ہونا .
۲. متواتر قے آنے سے دم اُلٹ جانا ، قے کرتے کرتے جی گھبرا جانا .
کَلیجا / کَلیجَہ
کَلیجا / کَلیجَہ ِ اُمَنڈْنا
رِقّت طاری ہونا ، دل بھر آنا .
کَلیجا / کَلیجَہ ء اَنْدَر سے اُمْڈا چَلا آتا ہے
( عور ) سخت بے چینی یا گھبراہٹ ہے ، دل سنبھالے نہیں سنبھلتا .
کَلیجا / کَلیجَہ بانسوں / بَلّیوں اُچَھلْنا
دل زور زور سے دھڑکنا ، زیادہ گھبراہٹ طاری ہونا ، مضطرب ہونا .
کَلیجا / کَلیجَہ بَرْمان
کلیجا چھیدنا . دل جلان ، اذیّت پہنچانا ، صدمہ پہنچانا ، دُکھ دینا .
۱
۲
۳
۴
۵
>