( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۳۰ نتائج (۰سیکنڈ )
کَڑْوا
۱. تلخ ، بد مزا ، کسیلا (میٹھا کی ضد).
تیرے معدے کو کڑوا کردے گی پر تیرے منہ میں شہد کی حلاوت دے گی .
۲. تیز ، تند حقّے کا تمبا کو جو تیز ہوتا ہے (ہلکے میٹھے تمباکو کے مقابل).
۳. بے حد نمکین ، تلخ .
۴. (استعارۃً) بدمزاج ، تندخو ، ترش رُو.
۵. (استعارۃً) خفا ، ناخوش.
۶. (استعارۃً) بہادر (دریائے لطافت ، ۹۲ ).
۷. (استعارۃً) بے رحم ، سنگدل.
۸. (استعارۃً) نا قابل برداشت ، ناگوار.
۹. غنی مال دار ، صاحب دولت (قدیم).
۱۰. (استعارۃً) زحمت طلب ، جو آسان اور سہل نہ ہو .
کَڑوا
کَڑْوا
۱. تلخ ، بد مزا ، کسیلا (میٹھا کی ضد).
تیرے معدے کو کڑوا کردے گی پر تیرے منہ میں شہد کی حلاوت دے گی .
۲. تیز ، تند حقّے کا تمبا کو جو تیز ہوتا ہے (ہلکے میٹھے تمباکو کے مقابل).
۳. بے حد نمکین ، تلخ .
۴. (استعارۃً) بدمزاج ، تندخو ، ترش رُو.
۵. (استعارۃً) خفا ، ناخوش.
۶. (استعارۃً) بہادر (دریائے لطافت ، ۹۲ ).
۷. (استعارۃً) بے رحم ، سنگدل.
۸. (استعارۃً) نا قابل برداشت ، ناگوار.
۹. غنی مال دار ، صاحب دولت (قدیم).
۱۰. (استعارۃً) زحمت طلب ، جو آسان اور سہل نہ ہو .
کَڑوا
کَڑْوا پانی
۱. (مجازاً) حاضری کی کھانا جو مردے کے دفن کرنے کع بعد کسی قربی رشتہ دار یا دوست کے یہاں سے آتا ہے .
۲. (کنایۃً) شرب .
۳. (کاشت کاری) وہ پانی جس میں نمک کا جز زیادہ ہو اور آب ہاشی کے کام نہ آئے .
کَڑْوا پَن
بدمزاجی ، تند خُوئی ، ترش رُوئی .
۲. تلخی ، کڑواہٹ تیزی ، تُندی .
کَڑْوا تَمْباکُو
حقّے وغیرہ میں پینے کا تیز تمبا کو.
کَڑْوا تیل
سرسوں کا تیل ، روغن تلخ .
کَڑْوا تیلْیا پانی
(کاشت کاری) ایسا تلخ کھاری پانی جس میں کسی قسم کے تیل کے اجزا صفے ہوئے ہوں .
کَڑْوا تُھو تُھو ، مِیٹھا ہَپ ہَپ
اچھی چیز نے لینا ، بری چیز رد کر دینا ، آسان اختیار کرنا اور مشکل کام سے بجنا.
۱
۲
۳
>