( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۹ نتائج (۰سیکنڈ )
  1. گاجَر

    نارنجی اور اودی رنگ کی ایک مخروطی جڑ والی ترکاری جو کچّی اور پکائی ہوئی دونوں طرح سے کھائی جاتی ہے اس کا مربہ اور اچار بھی بنایا جاتا ہے اور گاجر کا حلوہ بھی.
     

  2. گاجَر

    نارنجی اور اودی رنگ کی ایک مخروطی جڑ والی ترکاری جو کچّی اور پکائی ہوئی دونوں طرح سے کھائی جاتی ہے اس کا مربہ اور اچار بھی بنایا جاتا ہے اور گاجر کا حلوہ بھی.
     

  3. گاجَر کا حَلْوَہ

    کَسی ہوئی گاجروں ، گھی اور شکر وغیرہ کی آمیزش سے پکایا ہوا حلوہ (اس پر کھویا یا اُبلے ہوئے انڈوں کے ٹکڑے بھی ڈالتے ہیں).
     

  4. گاجَر کی پُونگی بَجی تو بَجی نہیں تو توڑ کھائی

    بے بنیاد اور ضعیف شے کا کیا اعتبار ، ایسے موقع پر بھی کہتے ہیں جہاں کچھ نفع نہ ہو تو نقصان بھی نہ ہو.
     

  5. گاجَر کھا گَجْرَوٹا پھینکا ، ماں میرا ٹک ٹک سہاگ بوہڑا

    ۱. جب وہ شوہر جو پہلے متوجہ نہ تھا زوجہ کی جانب ذرا بھی متوجہ ہوتا ہے یا کوئی بڑا آدمی غریب کی جانب متوجہ ہوتا ہے تو اس موقع پر کہتے ہیں.
    ۲. (معماری) صدر دالان کی دیوار کے وسط کا بڑا طاق جو دوسرے طاقوں کی نسبت بڑا اور خوشنما بنایا جاتا ہے اس کے لب کے نیچے چنگیر بنائی جاتی ہے جس پر خوشنمائی کے لیے کٹاؤ کا کام بھی بنا دیا جاتا ہے ، چنگیر کی نوک کو جو مخروطی شکل کی ہوتی ہے گاجر کہتے ہیں.
     

  6. گاجَر مُولی

    (مجازاً) بے وقعت ، بے قدر یا کم قیمت چیز.
     

  7. گاجَر مُولی کی طَرْح کاٹْنا

    بیدردی سے قتل کرنا ، بے دریغ قتل کرنا ، قتل عام کرنا ، کُشتوں کا ڈھیر لگا دینا.
     

  8. گاجَر مُولی کی طَرْح کَٹْنا

    رک : گاجر مولی کی طرح کاٹنا ، جس کا یہ لازم ہے .
     

  9. گاجْروں

    گاجر (رک) کی جمع نیز مغیرہ صورت ؛ تراکیب میں مستعمل.
     

  10. گاجْروں میں گُٹْھلِیلیا مِلانا

    بنا بنایا کام بگاڑ دینا .