( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۴۸ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. گاڑی

    ۱. آدمیوں کے سوار ہونے یا سامان لادنے کے کام میں آنے والی سواری جسے کسی ذریعے سے کھینچ کر یا دھکیل کر چلایا جائے ، جیسے : بگھی ، چھکڑا ، تانگہ ، فٹن ، موٹر کار ، بیل گاڑی اور ریل گاڑی وغیرہ.
    ۲. ہاتھ سے کھینچنے یا چلانے کی مغربی طرز کی ٹرالی یا چھوٹی گاڑی جو سامان لانے لے جانے کے لیے استعمال ہوتی ہے.
    ۳. ریل گاڑی کا ڈبّا ، ٹرین ، ریل گاڑی.
     
  2. گاڑی

  3. گاڑی اَٹَکْنا

    کسی کام میں رکاوٹ پڑ جانا ، کسی کام کا دشواری کے سبب پورا نہ ہونا.
     
  4. گاڑی اُٹھانا

    موٹر گاڑی اسٹارٹ کرنا ، چلانا ، احتیاط سے آگے بڑھانا.
     
  5. گاڑی اِسْٹارْٹ کَرْنا

    موٹر گاڑی چلانے کے لیے انجن میں چابی لگا کر انجن کو چالو یا گرم کرنا.
     
  6. گاڑی اِسْٹارْٹ ہونا

    گاڑی اسٹارٹ کرنا (رک) کا لازم.
     
  7. گاڑی آنا

    گاڑی کا پہنچ جانا ، گاڑی کا منزل مقصود تک پہنچنا ، ریل گاڑی کا اسٹیشن پر پہنچْنا ، گاڑی کا اڈے پر پہنچنا ، گاڑی کا جائے مقام تک پہنچنا.
     
  8. گاڑی بان / وان

    گاڑی چلانے والا ، کوچوان (بیل گاڑی یا گھوڑا گاڑی چلانے والے کے لیے مخصوص).
     
  9. گاڑی بَھر

    ۱. گاڑی کی لمبائی چوڑائی کے مطابق ، گاڑی کے مطابق کشادہ.
    ۲. گاڑی بھر کر ؛ (مجازاً) بہت زیادہ ، بہت سا ، بہت سی.
     
  10. گاڑی بَھر اَحْسان جَتانا

    تھوڑے سلوک پر بہت احسان جتانا