( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۲۵ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳       >
  1. گَرْما

    ۱. گرمی کا موسم (سرما کی ضد).
    ۲. سردے سے مشابہ اور سردے ہی کے اِقسام میں سے ایک بڑا لن٘بوترا میٹھا پھل جس کا درخت بیل کی صورت کھیت میں پھیلال ہوتا ہے یہ موسمِ گرما میں ہوتا ہے.
     

  2. گَرما

     

  3. گَرْما

    ۱. گرمی کا موسم (سرما کی ضد).
    ۲. سردے سے مشابہ اور سردے ہی کے اِقسام میں سے ایک بڑا لن٘بوترا میٹھا پھل جس کا درخت بیل کی صورت کھیت میں پھیلال ہوتا ہے یہ موسمِ گرما میں ہوتا ہے.
     

  4. گَرْما جانا

    گرم ہو جانا ، تپ جانا ، جوش میں بھر جانا ، جوش میں آ جانا .
     

  5. گَرْما خوابی

    حیوانات کا موسمِ گرما میں ماحولی تپش سے بچنے کا ایک ذریعہ جس میں حیوانات سدتِ گرمی سے بچنے کے لیے پناہ گاہیں تلاش کرتے ہیں اور جوہڑوں کا پانی جب موسمِ گرما میں انتہائی تپش کے باعث خشک ہونے لگتا ہے تو وہ نرم زمین میں صراحی نُما گھروندے بنا لیتے ہیں جن کے اندر گُھس کر مکمل خشکی سے اپنے آپ کو بچاتے ہیں ، گرمی سے بچنے کے لیے جانوروں کی پناہ گاہ.
     

  6. گَرْما دینا

    بیدار کرنا ، گرمانا ( عموماً لہو ، جوش اور جذبے کو ).
     

  7. گَرْما زَدَگی

    پرندوں کی ایک بیماری جس میں گرمی کے سبب جانور کثرت سے پانی پیتا ہے اور دوپہر کے وقت شدت کی کرب اور تڑپ ہوتی ہے ، شدت گرما کا اثر ، لُو لگنا.
     

  8. گَرْما کَرْ بولْنا

    جوش میں آکر بولنا ، جوشیلے انداز میں بات کرنا ، ناراض ہو کر بولنا .
     

  9. گَرْما گَرْم

    ۱. بہت گرم ، بھاپ اُٹھتا ہوا ، تَنّا تَنّا ، جلتا ہوان ، تازہ بتازہ گرم کیا ہوا.
    ۲. پُر زور ، پُر جوش ، زور دار.
    ۳. برجستہ ، تڑاق پڑاق.
    ۴. بذلہ سنج ، لطیفہ گع ، خوش طبع.
    ۵. شوخ ، چُلبلا.
    ۶. پُر سوز ، رقّت آمیز ، پُر اثر.
    ۷. خفا ، ناراض (قدیم).
    ۸. شباب کو پہنچا ہوا ، جوش پر آیا ہوا .
     

  10. گَرْما گَرَْم آدْمی

    لظیفہ گو ، بذلہ سنج شخص .