( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۶۵ نتائج (۰سیکنڈ )
گَلا
۱. (i) انسان یا جانور کی گردن کا اگلا حصہ ، گلو.
(ii) گردن کے سامنے اور چہرے کا نچلا حصہ.
۲. حلق ، نرخرا.
۳. کرتے یا اچکن وغیرہ کا وہ چاک یا حلقہ جو گردن کے لیے بنایا جاتا ہے ، گریبان کے اوپر کا حصہ نیز پورا گریبان.
۴. کسی ظرف مثلاً صراحی ، گھڑے یا دیگچی وغیرہ کا وہ حصہ جو اس کے منھ اور پیٹ کے درمیان ہوتا ہے ، گردن.
۵. (مجازاً) آواز ، لحن ، سُر.
گَلا
گلا ہوا ، خوب پکا ہوا ، گُھلا ہوا نیز بوسیدہ ، سڑا ہوا.
گِلا
شکایت ، شکوہ.
گُلاّ
گین٘د ، گولا ، گولی ، دھاگے کا ریل ؛ کپاس کا ڈوڈا ؛ بالوں کا گھونگر ، گولائی کی شکل میں بنائے ہوئے بال.
گُلا
(قصاب) ایک آنہ ، گنڈا ، چار پیسے ، روپے کا سولھواں حصہ.
گَلّا
۱. (آب براری) پکھال کا من٘ھ جس کے ذریعے اس میں پانی بھرتے ہیں ، موٹھ.
۲. (پسنہاری) چکی کے اوپر کے پاٹ کا درمیانی سوراخ جس میں مٹھی بھر اناج پسنے کو ڈالا جاتا ہے ، گلوا.
۳. (کپّے سازی) کپّے کے پیٹ اور من٘ھ کے درمیان کا چھوٹا اور تنگ حصہ جو بطور گردن ہوتا ہے ، چولی.
۴. (آہنگری) بھٹی کا وہ حصہ جس میں آگ رہتی ہے.
گَلّا
وہ ظرف جس میں دوکاندار بکری کی نقدی رکھتے ہیں ؛ چھوٹے مُن٘ھ کا برتن جس میں نقدی رکھتے ہیں ؛ غلک ، گولک.
گَلّا
(بقّال) اناج ، جنس ، دانہ دُنکا.
گَلّا
نیم کا پکا ہوا پھل ، نبولی.
گَلّا
(اہل قلعہ) جائے ضرور ، بیت الخلا ؛ (فرخ آباد) جیب ، پاکٹ ، کیسہ ؛ (پچھم) پیچھے کا کمرہ ، دالان کے اندر کی کوٹھڑی.
۱
۲
۳
۴
۵
>