( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۵۰۸ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. گَھر

    ۱. کسی فرد یا خاندان کے رہنے کی جگہ ، رہائش گاہ ، جائے سکونت ، مکان ، مسکن ، حویلی ، کوٹھی ، بنگلہ.
    ۲. خانہ داری ، اثاث البیتہ ، سامان خانہ داری ، گربست پن
    ۳. (i) ٹھور ، ٹھکانا ، جگہ ؛ اڈا ، مرکز.
    (ii) پڑاؤ ، صدر ، دفتر ، آفس جیسے تارگھر ، ڈاک گھر
    ۴. گھونسلا ، آشیانہ ، پرندوں کے بسیرا کرنے کی جگہ.
    ۵. بھٹ ، کھوہ ، بل
    ۶. امن کی جگہ ، جائے پناہ ، آرام و راحت سے بسر کرنے کا مقام
    ۷. جائے پیدائش ، دیس ، وطن.
    ۸. (i) گھر کے تمام افراد ، اہل خانہ ، گھر کا گھر ، پورا گھر ، خاندان ، کن٘بہ.
    (ii) (کنایۃً) اپنے لوگ ، عزیز و اقارب.
    ۹. (ہیئت) کسی سیّارے کا دائرہ گردش جسے اس کا مقام ، گھر یا منزل کہتے ہیں ، برج.
    ۱۰. نگینے کا گھاٹ ، وہ جگہ جہاں نگینہ جڑا ہوتاہے.
    ۱۱.(i) ایسا سوراخ جو آر بار نہ ہو ، کم گہرا سوراخ یا چھید.
    (ii) گنجائش ، سمائی
    ۱۲. چوسر ، پچّیسی یا لوڈو میں بنے ہوئے چار خانوں کے درمیان کا بڑا خانہ جس میں گوٹ جانے سے گوٹ پکی ہوجاتی ہے اس کو چاروں رنگوں کا گھر کہتے ہیں.
    ۱۳. اُون یا تاگے کی بُنائی میں وہ پھندے جو بُننے میں سلائی پر ڈالے جاتے ہیں ، سوئٹر.
    ۱۴. وہ خانے جو تعویذ کے نقش میں بناتے ہیں .
    ۱۵. مقام سُر ، راگ کا مقام ؛ خوش الحان پرند کی آواز ؛ بلبل کی نغمہ سنجی پر بھی گھر کا اطلاق کیا جاتا ہے.
    ۱۶. (i) کسی چیز کے رکھنے کا خانہ : جیسے میان ، نیام ، غلاف.
    (ii) عینک رکھنے کا خانہ ، خول ، کیس .
    ۱۷. تیکنیک ، انداز ، طریقہ.
    ۱۸. (بازاری) کون ، مقعد.
    ۱۹. (مجازاً) قبر ، گور ، ابدی آرام گاہ.
    ۲۰. (i) آقا ، مالک.
    (ii) خاوند ، بر ، دولھا
    ۲۱. مخزن ، منبع ، سرچشمہ ، بنیاد ، وجہ ، علامت ؛ گودام.
    ۲۲. دراز ، الماری یا میز کا خانہ
    ۲۳. گرہ ، جیب ، ڈب
    ۲۴. دان٘و پیچ ، کشتی ، ضرب ، چوٹ
     
  2. گِھر

    گِھرنا (رک) سے مشتق ، تراکیب میں مستعمل.
     
  3. گَھر

  4. گَھر اُٹھا دینا

    گھر کرایہ پر دینا ، کرایہ دار کا گھر میں آنا.
     
  5. گَھر اُٹھانا

    گھر کی خبر گیری کرنا ؛ گھر کا خرچ اُٹھانا
     
  6. گَھر اُٹھنا

    ۱. گھر کرائے پر دیا جانا ، گھر میں کرائے دار کا آنا.
    ۲. مکان کا ازسرِ نو تعمیر ہونا.
    ۳. (موسیقی) سُر کے مطابق آواز نکلنا.
     
  7. گَھر اُجاڑَن

    گھر کو اُجاڑنے والی ، منحوس عورت.
     
  8. گَھر اُجاڑَنا

    خانہ ویرانی کرنا ، میاں اور بیوی میں جھگڑا کرانا ، نااتفاقی کرانا.
     
  9. گَھر اُجالا کَرْنا

    بول بولا کرنا ، آبرو قائم رکھنا.
     
  10. گَھر اُجَڑْنا

    ۱. میاں بیوی میں نااتفاقی یا جدائی ہونا.
    ۲. شوہر یا بیوی کا مر جانا.
    ۳. گھر برباد ہونا ، خانہ ویران ہونا ، گھر کے لوگوں کا تِتّر بتّر ہونا.