( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۶ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲       >
  1. گِیدَڑ

    ۱. کُتّے س مشابہ اور قدرے چھوٹا ایک درندہ جو خصوصاً جاڑے میں رات کے وقت تنہا یا گروہ کے ساتھ بولتا ہے ، شغال ، سیار ، لاط : Canis Aureus
    ۲. (مجازاً) بزدل ، کم ہمت ، پست.
     

  2. گِیدَڑ

    ۱. کُتّے س مشابہ اور قدرے چھوٹا ایک درندہ جو خصوصاً جاڑے میں رات کے وقت تنہا یا گروہ کے ساتھ بولتا ہے ، شغال ، سیار ، لاط : Canis Aureus
    ۲. (مجازاً) بزدل ، کم ہمت ، پست.
     

  3. گِیدَڑ اُچْھلا اُچْھلا جَب اَنگُور کے خوشے تک نہ پہنچا تو کہا اخ تُھو / اَنگُور کھٹے ہوتے ہیں

    بہتیری تدبیر کی جب ایک نہ چلی تو دوسروں ہی کا قصور بتایا جب کوئی تدبیر بن نہیں پڑتی تو اپنی شرمندگی مٹانے کو دوسروں کا قصور بتاتے ہیں .
     

  4. گِیدَڑ اَوروں کو شگون بَتائے / بَتائیں / آپ اَپْنی گَرْدَن کُتّوں سے تُڑوائے / کَٹوائیں

    اپنی مصیبت کی فکر نہیں اوروں کو تدبیر بتاتے پھرتے ہیں ، اوروں کو نصیحت اپنے فضیحت.
     

  5. گِیدَڑ بولنا

    بدشگونی ہونا نیز ویران ہونا ، تباہ و برباد ہونا ، الّو بولنا.
     

  6. گِیدَڑ بَھبْکی / بَھپْکی

    گیدڑ کی طرح غرّا کر حملہ کرنے کی دھمکی جو محض دکھاوے کی ہوتی ہے ، خالی خولی دھمکی.
     

  7. گِیدَڑ بَھبْکی میں آنا

    دھمکی یا ڈرانے میں آنا ، کسی بات سے خوف زدہ ہونا ، گھبراہٹ یا تذبذب کا شکار ہونا.
     

  8. گِیدَڑ جَب جھیرے میں گِرا تو کہا آج یہیں مقام ہے

    مجبوراً بھی شیخی سے باز نہ آیا ، شرمندہ ہوئے مگر بات وہی رکھی ، مجبوری میں بھی شیخی نہ گئی .
     

  9. گِیدَڑ کو ہَکاس لَگْنا

    گیڈر کو بھونکنے کا شوق چرانا ، گیڈر کا اپنی بولی بولنا ، دوست کے ساتھ دغا کرنا.
     

  10. گِیدَڑ کی جمَعْداری اَٹْکی ہوئی ہے

    زبردستی کی حکومت ہے.