( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۶ نتائج (۰سیکنڈ )
ہُجُوم
۱۔ (لفظا ً)کسی پر دفعتہ ٹوٹ پڑنا ، اچانک حملہ آور ہونا ، بلوہ ، حملہ ۔
۲۔ بھیڑ بھاڑ ، مجمع ، انبوہِ کثیر ، ٹھٹھ ، جمگھٹ ، ازدحام ، جم غفیر ، غٹ ، دھاڑ ۔
۳۔ کثرت ، زیادتی ۔
۴۔ (تصوف) ہجوم : اس سے مراد وہ جو دل پر بغیر کسی عمل کے وارد ہو ۔

ہُجُوم اِدبار
نحوستوں کی زیادتی ، بد اقبالی کی زیادتی ، بہت سی نحوستیں ۔
ہُجُوم َافکار
افکار کی بھیڑ یا کثرت ؛ (مجازاً) پریشانیوں کی زیادتی ۔
ہُجُوم َپکَڑنا
کثیر ہو جانا ، تعداد میں بہت بڑھ جانا ، زیادہ ہو جانا ۔
ہُجُوم چَھٹنا
بھیڑ کا منتشر ہونا ، آہستہ آہستہ ہجوم کم ہونا ۔
ہُجُوم دَر ہُجُوم
گروہ در گروہ ، ٹولیوں کی شکل میں ، کثرت کے ساتھ ۔
ہُجُوم َرکھنا
غلبہ رکھنا ، یورش کرنا ۔
ہُجُوم َرہنا
بھیڑ کا موجود ہونا ، بہت لوگوں کا جمع ہوجانا ۔
ہُجُوم کار
کاموں کا ہجوم ، ذمے داریوں کی کثرت ۔
۱
۲
>