( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۶۲ نتائج (۰سیکنڈ )
ہَلکا
۱۔ (i) وہ جو وزن میں کم ہو ، سبک ، خفیف ، کم وزن ، لطیف ، نازک ، سبک سار (بھاری کا نقیض) ۔
(ii) جو گاڑھا نہ ہو ، پتلا (گاڑھے کا نقیض) ؛ جو موٹا نہ ہو ، مہین ، باریک (دبیز کا نقیض)
۲۔ کم قیمت ، سستا ، گھٹیا ، ارزاں .
۳۔ جس میں بڑاپن نہ ہو ، کم ظرف ، اوچھا ، چھچھورا ۔
۴۔ ذلیل ، حقیر ، بے عزت ، بے قدر ، نچلے درجے کا ، کم تر ، کم حیثیت ۔
۵۔ کثافت سے پاک (لہو ، خون) ؛ جلد اثر قبول کرنے والا ، جسے نظر بد جلدی اثر کرے ۔
۶۔ (i) کم ، معمولی ، تھوڑا سا (تیز کے مقابل)
(ii) تھوڑا ، قلیل (زیادہ یا کثیر کے مقابل).
(iii) واجبی ، سطحی ، معمولی ، خراب ؛ شدت میں کم (تاثر وغیرہ میں) .
۷۔ پھیکا، جو شوخ نہ ہو (رنگ وغیرہ) (گہرے کے مقابل).
ہلکا
گرانی جاتی رہنا

ہلکا بَدَن ہو جانا
گرانی جاتی رہنا
ہلکا ۔ بَنانا
کم تر اور حقیر ظاہر کرنا ۔
ہلکا بھاو
گرا ہوا بھا و
ہلکا پانی
زود ہضم پانی ، پانی جسے پی کر معدے میں گرانی محسوس نہ ہو ۔
پانی جس میں صابن وغیرہ سے بہت جھاگ پیدا ہو
ہلکا ِپچھوڑے اُوڑ اُوڑ جائے
رک : ہلکے پچھوڑے اڑ اڑ جائیں جو فصیح ہے
ہلکا پَڑ جانا / پَڑنا
ماند پڑنا ، مدھم ہو جانا ۔
ذلیل ہونا ، بے عزت ہونا ، آبرو کھونا ۔
کم پڑنا ، مقدار میں کم ہو جانا ، آہستہ آہستہ گھٹنا ۔
ٹھنڈا ہونا ؛ بجھنا (چولھا ، توا وغیرہ) ۔
ہلکا پَن
۔ سبک ہونے کی حالت یا کیفیت ، بھاری کا نقیض ، لطیف ، کم وزن ۔
۔ (کنایتہ) سبک پن ، پھرتیلا پن (چال وغیرہ میں) ۔
سبکی ، خفت
(طب) ایک بیماری جو کتے کے کاٹنے سے لگ جاتی ہے ، جنون سگ گزیدگی ، ہڑک (انگ : Rabies)
کمینگی ، کمینہ پن ، سفلگی ، اوچھا پن ۔
(مجازاً) سطحیت ، عامیانہ پن ؛ غیر سنجیدگی (گہرائی کے برعکس)
کم ظرفی ، چھچھورا پن ۔
بے مغزی ، کند ذہنی ، ناسمجھی
بری الذمہ ہونے کی حالت ، بے فکری ، مسائل وغیرہ سے نجات کی کیفیت ؛ آزادی (عموماً) قانونی یا اخلاقی مجبوریوں سے آزادی ۔
۱
۲
۳
۴
۵
>