( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۹ نتائج (۰سیکنڈ )
  1. مُعَطَّل

    ۱۔ کام سے خالی ، بے شغل ، جسے فرصت ہو ، بے کار ۔
    ۲۔ ڈھیلا ، سست ، کاہل
    ۳۔ کچھ دنوں کے لیے چھٹا ہوا (کوئی کام وغیرہ) ، موقوف ۔
    ۴۔ جس سے کام نہ ہو سکے جیسے عضو ِمعطل ، نکمَّا ۔
    ۵۔ کچھ دنوں کے لیے کام سے علیحدہ ، عہدے سے عارضی طور پر ہٹایا ہوا ؛ ایام مقررہ تک بیکار ۔
    ۶۔ علیحدہ ، الگ ۔
    ۷۔ بنجر زمین ، غیر مزروعہ ، افتادہ زمین ، بن باہی
    ۸۔ ناکارہ ۔
     
  2. مُعَطَّل

  3. مُعَطَّل ڈال رَکھنا

    بے کار رکھنا ، کسی کام میں نہ لانا ۔
     
  4. مُعَطَّل رَہنا

    کسی کام سے وقتی طور پر علیحدہ رہنا یا الگ ہو جانا ۔
     
  5. مُعَطَّل شُدَہ

    معطل کیا ہوا ، نکالا ہوا ، برخاست کیا ہوا ۔
     
  6. مُعَطَّل کَرنا

    ۱۔ چھڑا دینا ، الگ کر دینا ، بے کار کر دینا ۔
    ۲۔ کچھ عرصے کے لیے کسی کو کسی عہدہ سے ہٹا دینا ۔
    ۳۔ سست کر دینا ، نکما کرنا ، کاہل بنا دینا
    ۴۔ ختم کرنا ، منسوب کردینا ، رد کردینا ، کالعدم کر دینا ۔
     
  7. مُعَطَّل کِیا جانا

    نکالا جانا ، کسی عہدے یا کام سے معزول کیا جانا ۔
     
  8. مُعَطَّل ہو جانا / ہونا

    ۱۔سست ہو جانا ؛ ختم ہو جانا ۔
    ۲۔ کچھ عرصہ کے لیے عہدے ، منصب یا جگہ سے ہٹا دیا جانا ، کام سے علیحدہ کیا جانا ۔
     
  9. مُعَطَّلَہ

    معطل کیا ہوا ، جس سے کام نہ لیا جائے ؛ بے کار ، ناکارہ ؛ (مجازاً) پرانا ۔
     
  10. مُعَطَّلی

    ۱۔ معطل ہونا ، معزولی ، برطرفی ، بے کاری ، کام سے علیحدگی ۔
    ۲۔ چند روز کے لیے ختم کیا جانا ، التوا میں ڈالنا ، معطل ہونا ، موقوف ہونا ، روک دیا جانا ۔