( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۲۴ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳       >
  1. کوٹھی

    ۱ . مغربی وضع کا بنا ہوا پختہ اور خوبصورت مکان ، بنگہ ، امیروں کے رہنے کی بڑا مکان .
    ۲. بڑی دُکان ( جس کے ساتھ گودام بھی ہو ) ، آڑت گھر، کارخانہ ، انگریز سودواگروں کی دکان ، کمپنی .
    ۳.(i) ساہوکار، مہاجن ، ہندڈی وال یا صراف کی دکان ، بینک ، بیمہ کمپنی وغیرہ .
    (ii) تجارتی متحدہ جماعت، ساجھا، کمپنی ، شرکت .
    ۴. غلہ رکھنے کا مکان یا ظرف (مٹی یا لکڑی کا )، کٹھلا، گودام، ذخیرہ گاہ.
    ۵. کوٹھری ، چھوٹا مکان یا کمرا .
    ۶. (i) جہاز یا گاڑی کا نچلا حصہ .
    (ii) کسی چیز کا نچلا پھیلا ہوا گو یا گھیر والا حصّہ .
    ۷. آتشیں اسلحہ میں گولا بارود ، رنحک بھرنے یا کارتوس وغیرہ رکھنے کی جگہ ، خزانہ ، میگزین ، پیالا .
    ۸. رک : کوٹھلا معنی نمبر ۲، لکڑی کا گول چکر جو کنویں میں ڈالتے ہیں .
    ۹. ( شکر سازی ) گنّے کا رس نکالنے کے قدیم وضع کے کولھو کا ناند کی شکل کا حصّہ ، جس میں گنّے کے ٹکڑے رس نکالنے کو بھرے جاتے ہیں ، کُنڈی ، گوئی گھان، گھکرا، موہن .
    ۱۰. (سازگری) سارنگی کا نچلا پھیلا ہوا حصّہ جو اندر سے خالی اور ستار کے تونبے کے بجائے ہوتا ہے .
    ۱۱. (سُناری) جڑاؤ زیور کے نگ کا گھر جس میں نگ بٹھا کر اوپر کوروں پر کُندن کردیا جاتا ہے یا کوریں موڑ دی جاتی ہیں .
    ۱۲. ( تانبٹ کاری ) ایسا دیغچہ جس کا پیٹ گھیر دار ہو
    ۱۳. ( سیف سازی ) سر سے گھٹنوں تک کی زرہ جس میں خود شریک رہتا ہے .
     
  2. کوٹھی

  3. کوٹھی اُتارْنا

    کنویں کے اندر لکڑی کا گول چکر کنوئیں کی تہہ میں استحکام کے لیے ڈالنا، حلقۂ چوبیں کا داخل کرنا یا پختہ اینٹوں سے بنانا
     
  4. کوٹھی اَناج کوتْوالی راج

    گھرمیں خوشحالی ہوتو باہرعزّت ہوتی ہے ، دولت اور حکومت دونوں میں .
     
  5. کوٹھی اُوپَر تومْڑی ، کیا دیوے گی سومْڑی / لومْڑی

    لوہڑی ( ہندوؤں کا ایک تہوار ) کے دن اگر کوئی عورت بچوں کو کچھ نہ دے تو کہتے ہیں کہ یہ کنجوس عورت کچھ نہیں دے گی
     
  6. کوٹھی بَیٹھ جانا / بَیٹْھنا

    ۱ . ( بنک یا کمپنی کا ) دیوالہ نکلنا ، ٹاٹ اُلٹ جانا ، گھاٹا پڑنا ، نقصان ہونا .
    ۲. کسی مکان کا ڈھے جانا.
     
  7. کوٹھی پَڑْنا

    کن٘ویں کو مٹی وغیرہ سے محفوظ رکھنے کے لیے اس میں پختہ اینٹ یا لکڑی کا گول چکرلگایا جانا .
     
  8. کوٹھی چَلْنا

    تجارت کا زوروں پر ہونا ، کاروبار کا فروغ پانا .
     
  9. کوٹھی دار

    ۰۱ کوٹھی رکھنے والا ، صاحبِ حیثیت ، امیر کبیر.
    ۰۲ جس میں گولا بارود یا کارتوس وغیرہ بھرنے کا ریکھنے کی جگہ ہو .
     
  10. کوٹھی دار پَتِیلا

    ( ٹھٹیرا گری ) ایسا دیغچہ جس کا من٘ھ چھوٹا اور پیٹ گھیر دار ہو .