شہادت کا ذکر کاری فلک ایسا دکھایا ہے
نبی ؐ کے خاندان کے جو دیوے تھے سب بوجایا ہے
کیا خاندان کا اپنے تجھ سے کہیں تقدس
روح القدس اک ادنیٰ دربان ہے ہمارا
آپ ان کے خاندان کا حال جو کچھ لکھ سکیں اس کی نقل کرا کر میرے پاس بھیجدیں .
( ۱۸۸۰ ، مکاتیب حالی ، ۱۰ )
وہ ایک خاص ایک خاندان میں خاص ملک میں ، خاص زمانے میں پیدا ہوتا .
( ۱۹۰۶، الحقوق و الفرائض ، ۱ : ۲۲ )
ایک شخص یہ گانا تمایا خاندان کی تعریف میں گا رہا تھا .
( ۱۹۸۳، جاپانی لوک کتھائیں ، ۸۳ )
الف خان نے دوپہر کا کھانا سیلا اور دیو خاندان کے ساتھ امپیریل ہوٹل میں کھایا .
( ۱۹۷۸، رقص ناتمام ، ۵۳ )
مشابہ اجناس کے مجموعے کو خاندان کہتے ہیں .
( ۱۹۶۷، بنیادی خرد حیاتیات ، ۱۳۰ )
پانچ تن کا مہر سو تیرے اوپر بھرپور ہے
چشست کے سبب خاندان میں معتبرتوں دہور ہے
صوفی ہونے کی حیثیت سے کئی خاندانوں میں بیعت ہے .
( ۱۹۲۳، احیا ملت ، ۵۴ )
جورا کے خاندان سے تعلق رکھنے والے پودوں کے تنوں، پتوں میں پھول نکلنے سے پہلے زہریلے مادے بالعموم پائے جاتے ہیں .
( ۱۹۶۶، چارے ، ۱۴۵ )
ہند یورپی خاندان سب سے بڑا ہے یورپ اور ایشیا کی اکثر بڑی اور اہم زبانیں اس میں شامل ہیں .
( ۱۹۵۶، اردو زبان کا ارتقا ، ۱۶ )