انہوں نے آب حیات میں غالب ... کے ساتھ وہ سلوک کیا جو کئی اور شعرا کے ساتھ کر چکے تھے .
(۱۹۸۸ ، نگار ، کراچی ، اپریل ، ۵۲) ۔
۲. (تصوّف) طلب قرب حق ، فنائے بشریت اور بقائے الوہیت ، حق تعالیٰ کا قرب چاہنا .
پیر مرید کوں سلوک کی بات کا معنا ہور آشنائی دیکھلائے .
(۱۶۰۳ ، شرح تمہیدات ہمدانی (ق) ، ۶۵) ۔
سب سیں جدا ہے عالمِ دیوانگی کی راہ
لیکن طریقِ عارفِ سالک سلوک ہے
(۱۷۳۹ ، کلیات سراج ، ۴۶۵) ۔
وہ لوگ جان لیے کہ ہم نے سلوک سے کل مقامات کو طے کرلیا ۔
(۱۸۸۷ ، فصوص الحکم (ترجمہ) ، ۲۶) ۔
حضورؐ نے مرید کر لیا ، اس کے بعد سلوک و عرفان و عشق و محبت کی باتیں بیان فرمائیں .
(۱۹۳۴ ، بہادر شاہ کا روزنامچہ ، ۸۲) ۔
جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات میں نصف شب کے بعد سلوک سے جذب میں چلے جاتے ہیں .
(۱۹۸۶ ، جوالا مکھ ، ۲۲۱) ۔
۳. خیر خواہی ، بھلائی ، نیکی ، احسان .
کھیت بنجر ہو تو کیا اوپجے اکارت تھا سلوک
روبرو اور پیٹھ پیچھے ہم نیں تیرے جو کیا
(۱۷۱۸ ، دیوان آبرو ، ۵) ۔
پانی سے بھی نہ تم نے کیا آج تک سلوک
قطرہ تمہارے ہاتھ کا ہے ہم کو خونِ خوک
(۱۷۸۰ ، سودا ، ک ، ۲ : ۱۴۷) ۔
کر سلوک اب تو گریبان سے اے دست جنوں
چاک اک جھٹکے میں تا دامنِ محشر پہنچے
(۱۸۲۴ ، مصحفی ، د (انتخاب رامپور) ، ۳۳۲) ۔
کوئی ہمارے ساتھ سلوک کرے تو ہم اس کے ساتھ سلوک کریں .
(۱۸۹۹ ، رویائے صادقہ ، ۱۲۶) ۔
شروع سے ان کے سلوک اور احسان یاد کرو پھر دیکھو یہ کس برتاؤ کے حقدار ہیں .
(۱۹۳۶ ، نالۂ زار ، ۸) ۔
۴. میل ملاپ ، دوستی ، محبت ، اتحاد .
چار دن کا ہے مجہلہ یہ سب
سب سے رکھیے سلوک ہی ناچار
(۱۸۱۰ ، میر ک ، ۱۸۱) ۔
سنتے ہیں داغ کل وہ آئے تھے
بارے اَب تو سلوک باہم ہے
(۱۸۷۸ ، گلزار داغ ، ۲۸۵) ۔
تیری بیٹی اور داماد میں لڑائی رہتی تھی یا سلوک تھا .
(۱۹۱۰ ، راحت زمانی ، ۵۶) ۔
۵. رستہ ، طریقہ .
آل عبا کی راہ روش ہور سلوک کوں
ارزانی اس کوں خالقِ کون و مکاں کیا
(۱۶۷۸ ، غواصی ، ک ، ۳۴) ۔
باقی نہ رہا علم کا جب کوئی سلوک
تب جا کے مقامِ جہل پایا ہم نے
(۱۹۳۷ ، جنون و حکمت ، ۱۶) ۔
۶. راہ چلنا ، روانہ ہونا ، چلنا .
سلوکِ عشق کوئی ہر کسی سے ہوئے کہ یاں
ہر ایک گام ہے مرنا ہر اک قدم جینا
(۱۷۹۳ ، قائم ، د ، ۳۳) ۔
جب سختی حد سے زیادہ ہوئی تو ناچار لشکر نوانگر بنگاہ جام کی طرف سلوک ہوا .
(۱۸۹۷ ، تاریخِ ہندوستان ، ۵ : ۳۳۹) ۔
لغت میں سلوک کے معنی راہ چلنے کے ہیں .
(۱۹۲۱ ، مصباح التعرف ، ۱۴۷) ۔
۷. داد و دہش ، بخشش و عطا ، مالی مدد ۔
شہرہ ہے اپنی جود و سخا کا ملوک میں
حاتم سے بھی سخی ہیں سوا ہم سلوک میں
(۱۸۷۴ ، انیس ، مراثی ، ۱۵۶) ۔
[ ع ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .