یو مراتب پائے ، جو کدا کے خیلفے کہوایئ جکوئی خلیفے کوں سمجھیا سوں خداکوں سمجھیا .
( ۱۹۳۵ ، سب رس ، ۴۰ )
خلیفہ خدا کا ہے مہدی یہی
سنو اور چاعت کرو تم سبھی
( ۱۷۶۹ ، اخر گشت (ق) ، ۴۰ )
تجھ کو وہ ملا اے مشت خاک
خاکساری نے خلیفہ کر دیا
( ۱۸۶۵ ، کلیات ضامن ، ۱۶ )
میں زمینمیں ایک خلفہ بنانے والا ہوں .
( ۱۹۳۲ ، سیرۃ النبی ، ۴ : ۷۳۷ )
۲. پیغمبرؐ کا نائب یا جانشین .
نبی کا خلیفہ خدا کا خلیل
بہ الہام و ہاتف نہ جبرئیل
( ۱۹۶۴ ، حسن شوق ، د ، ۱۲۱ )
پیغمبر آخر الزماں ہوئے اور وفات بھی پائی بعد ام کے چار خلیفہ ہوئے .
( ۱۸۴۵ ، احوال الانبیا ، ۱ : ۱۳۹ )
بحیثیت خلیفہ کے سلطان روم کسی مذہب فقہ کے کے مقلد نہیں ہیں .
( ۱۹۲۱ ، مقدمات عبدالحق ، ۱ : ۲۳ )
اس کے بعد عثمانی سلاطین نے خلیفہ کا لقب اختیار کیا .
( ۱۹۷۳ ، اردو دائرہ معارف اسلامیہ ، ۸ : ۹۹۶ )
۳. قائم مقام ، عارضی جانشیں .
آںحضرت ؐ نے مکّے سئ ہجرت کی حضرت علی مرتضیٰ کو اپنا خلیفہ یا قائم مقام کر کے اپنے بچھونے پر سلا دیا .
( ۱۸۹۸ ، سرسید ، تفسیو القرآن ، ۴ : ۵۳ )
خلیفہ اور شخص کو بھی کہتے ہیں کہ جسکو اپنا قائم مقام کریں .
( ۱۹۲۱ ، ، مصباح التعرف ، ۱۱۳ )
۴. ( نماز ) حالت نماز میں اما کا وضو ٹوٹنے کی صورت اس کی قائم مقامی کرنے وال شخص .
اگر اما کو حڈث ہووے تو مقتدیوں مین سے کسی کو خلیفہ کر دے پھر وضو کرے اور جماز کہاں وضو کیا ہے اس جگہ یا پہلی جگہ پر تمام کرے .
( ۱۸۶۷ ، نورالہدایہ ، ۱ : ۱۲۰ )
۵. اوصاف و اطوار کے لحاظ سے کسی کا جانشین یا نمونہ .
میں ہوں کہ سر آمد جنوں ہوں
مجنوں کو خلیفہ میں کیا تھا
( ۱۸۱۰ ، میر ، ک ، ۱۴۲ )
نکلا پرے سے ایک جفاکار و کینہ خواہ
تھا کید مین خلیفۂ شیطان وہ روسیاہ
( ۱۸۷۴ ، انیس ، مراثی ، ۲ : ۲۴۷ )
۶. (i) سب لڑکوں سے زیادہ پڑھا ہوا شاگرد جسے استاد کے نائب کا درجہ حاصل ہو ، مانیٹر ، استاد کا بیٹا یا بیٹی .
مکتب میں خلیفہ کے بھی حکم استاد کے جیسے ماننا .
( ۱۸۳۴ ، تعلیم نامہ ، ۱ : ۱۳ )
جب معلم کو فرصت نہیں ہوتی تو مکتب کا کوئی اعلیٰ طالب علم جسے خلیفہ کہتے ہیں اپنے نیچے کے متعلموں کو سبق پڑھا دیتا ہے .
( ۱۸۵۰ ، کوائف تعلیم ، ۶۲ )
(ii) ( پہلوانی ) اکھاڑے کا سب سے زیادہ ہونہار پہلوان جو مرتبے میں استاد کے بعد تسلیم کیا جاتا ہو ، پہلوان کا قائم مقام .
اے جنوں استاد بس ختم ٹھونک کر آجائیے
ہاں خلیفہ ہم بھی دیکھیں پہلوانی آپ کی
( ۱۸۱۸ ، انشا ، ک ، ۱۴۵ )
۷. مرشد طریقت یا شیخ کا وہ خاص مرید جسے شیخ لنے اپنی طرف سے بیعت لینے کی اجازت دی ہو ایسے شخص کو نائب مرشد کا درجہ حاصل ہوتا ہے .
یہ حضور نصیر الدین کی جگہ چراغ دہلی کے خلیفہ تھے .
( ۱۹۰۴ ، مقالات شروأنی ، ۹۳ )
واحدی صاحب کو ایک طرح سے ان ( خواجہ حسن نظامی ) کے خلیفہ سمجھے جاتے تھے ان کی شخصیت کا ایک اور پہلو دنیا کے سامنے آیا .
( ۱۹۸۳ ، نایاب ہیں ہم ، ۴۵ )
۸. نائی ، حجام ، جرّاح ، نانبائی ، درزی وغیرہ .
کاریگر و خلیفہ و خاص پز باورچی رانیز گو بند .
( ۱۸۰۸ ، دریائے لطافر ، ۸۶ )
یہ دونوں سودائی نان بائی اور بائی بھی اس کے ہاں جانے لگے . . . نان بائی شہر سے دو بجے رات کو اس جوگن کے پاس گیا تو اثنائے راہ مین میاں خلیفہ بھی ملے .
( ۱۸۸۰ ، فسانۂ آزاد ، ۲ : ۱۰۴ )
دو سوٹوں کا کھدر خریدا پھا اپنے درزی کے پاس لے جا کر بولے ، خلیفہ اسے راتوں رات تیار کر دو ، منہ مانگی سلائی دوں گا .
( ۱۹۱۰ ، قاتل ، ۲۸ )
بعض فیمی ججمان سو رہتے اور اونگنے لگتے تھے خلیفہ لاکھ بک بک کر کے دماغ چاٹتے مگر بک بک لوری ہو جاتی .
( ۱۹۲۹ ، اودھ منج لکھنؤ ، ۱۴ ، ۲۱ : ۹ )
[ ع : ( خ ل ف ) ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .