بلکہ حیوانات کے واسطے اور خستہ گلہ بان جو پہاڑوں پر ہوتے ہیں ان کو بھی آسودہ کرتی ہے.
(۱۸۴۱، مقاصد علوم، ۱۱۲).
میں آج ہی ابھی آیا ہوں اور سفر کی تکان سے خستہ ہو رہا ہوں.
(۱۸۸۴، سفر نامۂ پنجاب، ۹۵).
آخر دور و دراز زحمتِ سفر کے بعد ایک دن کسی جگہ خستہ اور درماندہ ہو ہی گیا.
(۱۹۰۱، سیتا (ترجمہ)، ۲، ۳ : ۸۷).
میں نے ڈاکٹر عبداللہ جان غفاروف کو خستہ پایا.
(۱۹۸۰، ماہ روز، ۲۱۳).
۴. (i) تباہ، خراب.
تو فیروز خستہ کوں مان دے
منگوں دان تجہ کن منج ایمان دے
(۱۵۶۴، پرت نامہ (اردو ادب، جون، ۱۹۵۷ء ، ۱۰۰)).
یہ تھکا ماندا خستہ و مستمند تھا.
(۱۹۰۱، الف لیلہ، سرشار، ۵۱۳).
(ii) شکستہ، پُرانے، کہن سال، خراب حال.
اس زمانے میں مدارس علوم عربیہ اس کثرت سے ہیں کہ پہلے زمانے میں نہ تھے مگر چونکہ انکا ڈمانڈ نہیں ہے، سب کے سب خستہ حالت میں ہیں.
(۱۸۹۸، سرسید، مکاتیب، ۱۵).
گنبدوں کی حالت خستہ ہے.
(۱۹۸۴، زمین اور فلک اور، ۱۲۱).
۵. بدحال، پریشان حال، بُرے حال والا.
ڈر نالے سے جو ہوئے حزیں جان خستہ کا
ہے بے طرح یہ تیر کمانِ شکستہ کا
(۱۷۹۵، قائم، د، ۹).
تیرے بیمار کی یہ حالت ہے
چارہ گر خستہ ہیں تباہ عزیز
(۱۸۸۶، دیوان سخن، ۱۱۱)
میں بہت خستہ ہو گیا ہوں اور اب محنت اور تکلیف اٹھانے کے آثار معلوم ہوتے ہیں.
(۱۹۰۴، مکاتیب محسن الملک، ۱ : ۴۳).
دہلی او لاہور میں انفلوئنزا کی شدت نے بہت خستہ کر دیا تھا.
(۱۹۴۲، غبار خاطر، ۳۷).
۶. (مجازاً) بِیمار.
عجب ہوا ہے کہ فیضِ ہوا سے ہوتا ہے
شکم میں خستہ کے نشوونما ہے اصل السوس
(۱۸۵۱، مومن، ک، ۱۸۶).
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .