( تاریخی ا ُصول پر )


داسْتان  

۱. (i) قصَہ . کہانی ، واقعہ ، سرگُزشت ، اسطور ، اسطورہ ، افسانہ.
(ii) طُولانی قصَہ. (غیر ضروری طور سے پھیلا کر بیان کی جانے والی) باتیں.
(iii) (کِسی فرد یا قوم کے) واقعات. حالات کا مُفصَل و مُسلسل بیان ، تاریخ.
۲. (موسیقی) پان٘چ ضرب کی تال جو نقارے میں بجائی جاتی ہے.
(حیاتِ امیر خسرو ، ۱۹۵).
۳. چرچا ، ذکر ، شہرت.
(ماخوذ : فیروزاللغات ؛ پلیٹس).