دادا نے مُجھے گلے لگا کہا ، اے پیغمبرانِ خدا دیکھو کہ ... اُمَّت نے میرے بچّوں سے کیا کیا .
(۱۷۳۲ ، کربل کتھا ، ۲۶۳)
سایے کی طرح ساتھ پھریں سرو و صنوبر
تو اس قدِ دلکش سے جو گُلزار میں آوے
(۱۸۶۹ ، غالب ، د ، ۲۳۴)
میں ان کی مثال اس شخص سے دے سکتا ہوں جو ایک بہت بڑے مضبوط جانور کو کھلاتا اور اس کا مزاج اور خواہشات کا مطالعہ کرتا ہے .
(۱۹۳۲ ، ریاست (ترجمہ) ، ۳۶۶)
۲. کو (علامتِ مفعول) .
دو چار گھڑی رات رہے دیوار سے کُود کر چلا گیا .
(۱۸۶۲ ، خطوطِ غالب ، ۷۳)
حرف ”سے“ بطور علامتِ مفعول بھی آتا ہے .
(۱۹۷۳ ، جامع القواعد (حصۂ) ، ۱۳۵)
۳. کے باعث ، کے سبب .
تن کو دھونے سے دل جو ہوتا پوک
پیش رو اصفیا کے ہوتے غوک
(۱۲۱۵ ، بابا فرید گنج شکر (اردو کی نشو و نما میں صوفیائے کرام کا کام ، ۱۱)
نہ کعبے کو دیکھا نہ بت خانہ ہم نے
بھلا میں کدھر جاؤں گمراہ دل سے
(۱۷۹۸ ، سوز ، د ، ۳۷۰)
اس سے یہ ہڑک بہتوں کو نہیں اُبھرنے پائی .
(۱۸۹۹ ، رویائے صادقہ ، ۴۱)
۴. منجملہ ، میں سے ، برائے شمولیت و شرکت یا نِسبت و تعلق .
انصاف واجبی کرتا ستم گاروں سے نہ ہوئے تو .
(۱۸۰۱ ، ہفت گُلشن ، ۶۲)
متقدمین سے صِرف فرشتہ مورخ نے قِصّہ کو اپنی مشہور فارسی تاریخ میں درج کیا ہے .
(۱۹۳۹ ، افسانۂ پدمنی ، ۳)
۵. پر ، پہ ، اُوپر .
جو مسہری پر سدا سوتے تھے سو افلاس سے
خاک پر سونے لگے منہ سے دوپٹہ تان کے
(۱۸۵۸ ، تراب ، ک ، ۲۱۲)
جب میاں کپڑے پہن چکے تو آئینہ وغیرہ سب جگہ سے رکھوا دیا کہ وقت پر تلاش نہ کرنی پڑے .
(۱۹۲۳ ، اہل محلہ اور نااہل پڑوس ، ۸)
۶. کے مُقابلے میں ، بہ نِسبت .
صاف آئینے سے رُخسار ہے اُس دِلبر کا
یہ خدا کا ہے بنایا تو وہ اِسکندر کا
(۱۸۴۶ ، آتش ، ک ، ۲۵)
اُس بے گناہ ملول لڑکے کی ہلاکت سے مُجھے مرنا قبول ہے .
(۱۹۳۰ ، اُردو گلستان ، ۵۵)
۷. کے ذریعے .
وہ درد ہے مُجھے کہ مسیحا سے شخص سے
اس درد کا نہ ہو سکے درماں یک بیک
(۱۷۸۲ ، دیوانِ محبت ، ۱۱۰)
چنانچہ تجربوں سے ثابت ہوتا ہے کہ تمام اجزائے ارض ایک میلان آپس میں رکھتے ہیں .
(۱۸۴۲ ، رسالہ ہیئت ، ۲۳۲)
پھر سُنائے مُجھے اللہ اذانِ کعبہ
دل میں پیوستہ ہوئے نعرۂ تکبیر سے تِیر
(۱۹۱۹ ، دُرِّشہوار ، ۴۱)
اس مسئلہ کا حل کرنا نہایت دُشوار تھا ، کہ یہ دونوں کِس سے پیدا ہیں .
(۱۹۵۶ ، بیگماتِ اودھ ، ۱۰۴)
۸. کے مُطابق .
معمول سے بزم میں ہوئی جمع
مِینا و کباب و مجمر و شمع
(۱۸۳۸ ، گُلزارِ نسیم ، ۳۶)
۹. واسطے ، لیے ، کے لیے ، کے واسطے .
ملائک اون کوں تکلیف بہشت کی کریں اور وہ قبول نہ کر کہیں ہم مصاحبت و مجالستِ حسین کوں بہشت سے نہیں بینچتے.
(۱۷۳۲ ، کربل کتھا ، ۵۳)
دُوبھر کسی کو یوں نہیں ہوتی ہے اپنی چیز
دل اس سے دیدیا کہ نہ تھا اِختیار میں
(۱۹۲۶ ، فغانِ آرزو ، ۱۴۰)
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .