( تاریخی ا ُصول پر )


دان٘ت (غنہ) امذ  

۱. کسی انسان یا حیوان کے من٘ھ میں پایا جانے والا ہڈی کی طرح سخت عضو جو کاٹنے اور چبانے کا کام دیتا ہے - ان کے مجموع کو بتّیسی یا چوکا کہتے ہیں ، دندان.
۲. (ا) آری ، کن٘گھی یا پہیے وغیرہ کا کٹاؤ یا چاقو وغیرہ کے دندانے جو دان٘ت سے مشابہ ہوتے ہیں.
(ii) دندانے جو چکّی ی سِل پر ایک آہنی اوزار سے کوٹ کر ڈالے جاتے ہیں تا کہ جو چیز پیسنی ہو وہ اچھی طرح اور جلد پس جائے.
(iii) کُنجی کے من٘ھ کا کھن٘دانا یا کٹاو جو قفل کے ہڑ کے آگے بڑھانے اور پیچھے ہٹانے کے لیے بنایا جاتا ہے ، دان٘تا.
(ا پ و ، ۷ : ۳).
۳. ہاتھی یا سور کے لمبے دندان جو باہر نکلے ہوتے ہیں اور ہتھیار کے طور پر استعمال ہوتے ہیں.
۴. میل ، رغبت ، میلان خاطر ، خواہش ، قصد ، ارادہ.
۵. دشمنی ، مخالفت.
(جامع اللغات).