صدق ، عدل ، حیا ، شجاعت ، عنایت ، بو صدق کا پے جامہ ، عدل کا جامہ ، حیا کا کمر بند ، شجاعت کا دستار ، عنایت کا دوپٹہ اڑا کر میرے معشوق کوں لیاؤ.
( ۱۵۰۰ ، معراج العاشقین ، ۲۵ )
حیا مطلق نہ غارت سے کسو کو
نہ بہرہ کچھ مروّت سے کسو کو
ہندوستان میں حیا کے سبب سے عورت اپنی پسند سے خاوند نہیں کرتی . . . دشواریاں واقع ہوتی ہیں.
( ۱۸۹۷ ، تاریخ ہندوستان ، ۵ : ۷۱۶ )
سوچتے ہیں اسے کس نام سے منسوب کریں
رنگ آتا ہے جو اس رخ پہ حیا سے پہلے