اچّھے آدمی کا نِشان یہ ہے کہ بے دیانت نہ ہوئے اور سچا ہوئے اور بڑی ہمّت رکھتا ہوئے .
(۱۷۴۶ ؟ ، قِصّۂ مہر افروز و دلبر ، ۲۶۲) .
عدو جُھوٹا ہے ہم جُھوٹے ہیں یہ نِیچی نظر جُھوٹی
تمہارے سامنے کوئی بھی سچّا ہو نہیں سکتا
(۱۹۰۵ ، گفتارِ بیخود ، ۲۳) .
۲. وفادار ، مُخلص ، بے لوث .
آپ میرے سچَے دوست ہیں .
(۱۸۸۰ ، فسانۂ آزاد ، ۲ : ۲۹۲) .
۳. کھوٹ سے پاک ، کھرا ، اصل سونے یا اصل چاندی وغیرہ کا .
سچی بنارسی کے ڈِھیلے پاجامے پر چمیلی کے جال کا ٹھپّا مغلانی نے نادانی سے بالکل ٹیڑھا کردیا .
(۱۸۹۵ ، حیاتِ صالحہ ، ۵۶) .
ٹکسالوں کا بند کرنا اور اس کے ساتھ سچے روپے کو جس کی قیمت سونے میں گیارہ پنس تھی ... ٹیکس دینے والوں سے لینا ہے .
(۱۹۰۷ ، کرزن نامہ ، ۷۹) .
ڈوپٹے کو سچے گوٹے کا دو دو انگل چوڑا حاشیہ لگا تھا .
(۱۹۸۱ ، سفر در سفر ، ۱۳۴) .
۴. درحقیقت ، واقعے کے مُطابق .
نہیں کرتا سوائے کِذب اب سچا بیاں کوئی
مگر خُم نیل کا بگڑا ہے زیرِ آسماں کوئی
(۱۸۷۲ ، مرآۃ الغیب ، ۳۰۷) .
حشر میں دِیدار کا وعدہ ہوا ، ہم مرگئے
ایسی سچّی بات کا تھا بس یہی سچّا جواب
(۱۹۳۲ ، بے نظیر شاہ ، کلامِ بے نظیر ، ۴۲) .
۵. جس میں صحت و درستی پائی جائے ، صحیح ، خالص .
بشارت ہے جنّت کی وعدۂ خدا
تمہوں ( تمہیں ) سیس ( سے ) کِیا تھا ہوا سب سچا
(۱۷۶۹ ، آخرِ گشت ، ۶۴) .
ہر شخص کا یہ ہی یقین ہے کہ میرا خیال اور سب کے خیالوں سے بالکل صحیح اور بالکل سچَا ہے .
(۱۸۷۰ ، خطباتِ احمدیہ ، ۲) .
مجھے درویشوں سے جس قدر عقیدت ... ہے اُسی قدر اِس گُستاخ کو ان سے عداوت اور انکار ہے اور سچ یہ ہے کہ سچّا یہی ہے .
(۱۹۳۰ ، اُردو گلستان ، ۹۷) .
۶. حقیقی
برحق ولی توں رب کا صاحب سچّا ہے سب کا
معراج کی سو شب کا جھلکار یا علی توں
(۱۶۱۱ ، قلی قطب شاہ ، ک ، ۱ :۲۳) .
کیا شاہ نظیر اور کیا راجا ، کیا مفلس کیا کنگال گدا
کل عالم تیری یاد کرے تو صاحب سب کا سچّا ہے
(۱۸۳۰ ، نظیر ، ک ، ۳۷۶) .
اس سچّے دربار میں جو ایک بادشاہ کا ہے آدمی ہو یا جانور سب یکساں ہیں .
(۱۹۸۰ ، صبحِ زندگی ، ۲۰) .
اللہ رب العزت اور اس کے حبیب سے ان کا رشتہ سچّا تھا
(۱۹۸۹ ، جنگ ، کراچی ، ۶ جنوری ، ii) .
۷. معدنی یا اصلی جوہر .
لعل تیرے لبوں کے سچّے ہیں
کیوں نہ یاقوت کوں کہوں جُھوٹا
(۱۷۳۹ ، کلیاتِ سراج ، ۱۳۷) .
کوئلے چٹخے سچّے کوئلے تھے اور ایک چنگاری میرے انگرکھے پر گری .
(۱۸۸۹ ، سیرِ کہسار ، ۱ : ۲۱۳) .
۸. مضبوط .
ضرورت ہے صرف تھوڑے اِستقلال اور بیٹھک کے سچّے ہونے کی .
(۱۹۷۰ ، غبارِ کارواں ، ۹۵) .
[ سچ (رک) + ۱ ، لاحقۂ صفت ] .
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .