بد نصیب دیکھ لیا دِکھا لیا بس اب چلتی پِھرتی نظر آ.
( ۱۸۹۹ ، ہیرے کی گئی ، ۲۲).
۱۳ . بعض محاورات کا جزوِ ثانی اور حسبِ موقع معانی میں مستعمل ، جیسے : آنکھیں دکھانا، پُشت دکھانا ، دھوپ دکھانا ، آن٘چ دکھانا وغیرہ .
کب داغ ہیں سینے میں سوزِ غمِ ہجراں سے
یہ حضرتِ عشق آنکھیں در پردہ دِکھاتے ہیں
( ۱۸۴۵ ، کلیاتِ ظفر ، ۱ : ۱۸۹).
کہنا اسے دن بھر دھوپ دکھائیں اور پھر کسی پیشی میں پھینک دیں.
( ۱۹۸۰ ، نیلا پتھر ، ۲۹).
۱۴ . بعض افغالِ مرکّبہ کا جزوِ ثانی ، تاکید فعل کے لیے مستعمل ، جیسے : کردکھانا.
یا دوستاں تلطّف با دشمناں مدارا
اس نے وہ کردِکھایا حافظ جو کہہ گیا تھا
( ۱۹۵۳ ، دیوانِ صفی (مقدمہ ) ، ۸ ).
[ دیکھنا (رک) کا تعدیہ ].
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .