( تاریخی ا ُصول پر )


دُنْیا (ضم د ، سک ن) امث  

۱. موجود عالم ، موجود زندگی ، آخرت کی نقیض ، چونکہ دُنیا عاقبت سے پہلے اور آدمی کے لیے بمقابلہ آخرت قریب ہے اس لیے ( لفظی معنوں کی مناسبت سے ) دُنیا کہلاتی ہے ، کائنات ، جہان
۲. زنین ، کرۂ ارض
۳. حیاتِ ارضی اور اس کے مشاغیل زِندگی ، پیدائش سے موت تک کا زمانہ
۴. (i) سب لوگ ، سبھی لوگ ، سارے متعلقین
(ii) دُنیا کے لوگ ، خلائق
(iii) کثرت ، افراط ، مجموعہ ، بہت سی چیزیں ، انبار .
۵. مذہب کے سوا دوسرے کام یا دلچسپیاں ، دین یا مذہب کی ضد .
۶. دور ، زمانہ ، ماحول ، فضا
۷. کل کائنات ، متاع زندگی ، دولت ، جائدار، دنیا کے مزے
۸. کل آبادی ، ہستی ، معاشرہ ، سوسائٹی ، ( انسان یا کوئی اور ) نظام ، ہستی
۹. ( تصوّف ) حق سے غافل ہونیکو اور حق کے فراموش کرنے کو کہتے ہیں .
( مصباح التعرف )
۱۰. ( کمپیوٹر ) ایا کس ( حساب کتاب کا ایک آلہ ) کا نچلا حصّہ جس کے ہر تار میں پانچ دانے ہوتے ہیں اور ہر دانے کی قیمت ایک ہوتی ہے .