عیسوی سال کا بارھواں اور آخری مہینہ جو ۳۱ دن کا ہوتا ہے .
پھر آخر ہوا سالِ خُرشیدِ خاور
کہ ہوچکنے پر آیا ماہِ دسمبر
( ۱۸۹۳ ، مجموعۂ نظم بے نظیر ، ۳۷ ) .
دیکھو حضور جارج ہیں کیسے خدا پرست
گرجا میں سر جھکا ہے دسمبر ہو یا اگست
( ۱۹۲۱ ، اکبر ، ک ، ۲ : ۱۵۱ ) .
حکومتِ پنجاب نے کالجوں کے سربراہوں کا ایک اجلاس ۲۳ دِسمبر کو طلب کیا .
( ۱۹۸۷ ، تکبیر ، کراچی ، ۱۹جنوری : ۶ ) .
December انگ
[ انگ : December ] .
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .