( تاریخی ا ُصول پر )


زَیتُون (ی لین ، و مع) امذ  

۱. ایک بڑا درخت اور اس کی لکڑی. یہ درخت بستانی ، صحرائی اور کوہی ہے ، یہ چالیس برس میں پھلتا ہے ، اس کے پتّے اُوپر نیچے سے پتلے اور بیچ میں چوڑے اور لمبے ہوتے ہیں ، بعض کا کہنا ہے کہ پتّے امرود کے پتّوں کی طرح اور گول ہوتے ہیں ، اس کے پھل بیضاوی بُستانی بیر کی طرح ہوتے ہیں ، کچّے پھل رنگت میں گہرے سبز ہوتے ہیں اور جب گد ا جاتے ہیں تو رن٘گت سُرخ یاقوتی ہو جاتی ہے ، پکنے پر پھل سیاہ ہو جاتے ہیں ، پھل کے اندر گُھٹلی ہوتی ہے ، اس کے پھل کا تیل غذا اور دوا میں استعمال ہوتا ہے نیز اس سے چراغ روشن کرتے ہیں ، جلپانی کا پیڑ .
(ماخوذ : خزائن الادویہ ، ۴ : ۲۸۱) .
۲. زیتون کے پھل.
۳. زیتون کا تیل.
۴. عرب میں ایک جگہ کا نام جہاں زیتون کے درخت بکثرت پائے جاتے ہیں.