( تاریخی ا ُصول پر )


دُشْمَن (ضم د ، سک ش ، فت م ) .) امذ ؛ صف  

۱. (i) جو شخص کسی کی جان مال آبرو وغیرہ کے نقصان کا خواہاں ہو ، مخالف ، بدخواہ .
(ii) مدِّ مقابل ، حریف ، رقیب .
(iii). نقصان پہنچانے والا .
۲.(i) (عو) کسی عزیز یا محبوب کے متعلق کسی مکروہ یا بُری بات کی تودید کے موقع پر جیسے بیمار ہوں آپ کے دشمن ، چور کریں ان کے دشمن ،پیحیائی کریں میرے میرے دشمن ،معنی آپ ؛ ان ، میرے ، تمنوں علی الترتیب بیمار ہوئے، چوری کرنے ،اور بیحیائی کرنے سے مُبَرْا ہیں .
(ii) (عو) اس عزیز یا محبوب کی ذات جو لفظاً اس کا مخاف الیہ ہے ، عورتیں کے روز مرہ میں بدشگونی سے بچنے کے لیے مستعمل .
۳. (عو) دوستی کا رشتہ جو عورتیں آپس میں بدلتی ہیں جیسے جانِ من ، زناخی ، دل مِلا وغیرہ .
( فرہنگِ آصفیہ ؛ نور اللغات ) .