اس فائدہء سبحانی سے ۔۔۔۔۔ زن و مرد ۔۔۔۔۔ اور خورد و کلاں و بہرہء فاضل اور نصیبہء کامل حاصل ہووے ۔
(۱۷۳۲ ، کربل کتھا ، ۳۸)
میں بھاگتا ہوں دنیا آ آ کے ہے لپٹتی
آتش مجھی کو اُس نے شاید کہ مرد پایا
روایت ہے کہ مردوں میں سب سے پہلے حضرت ابوبکر صدیق ؓ ایمان لائے ۔
(۱۸۸۷ ، خیابان آفرینش ، ۲۳)
عورت جب اپنی کرنی پر آجائے تو مرد کیا کرسکتا ہے ۔
(۱۹۸۸ ، نشیب ، ۳۷۹)
شجاعت میں رستم گرد ، عالی ہمت غازی مرد ۔
(۱۶۳۵ ، سب رس ، ۷)
یہ لاش بے کفن ، اسد خستہ جاں کی ہے
حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا
کون مرد عورت موئی تو عورت خاطر اپے بی موا ، ایک موئی تو دسری کیا ، دسری عورت کا مرد ہوا ، عورتانچہ میں ست ہے مرداں ہی کہاں ہے دھرم ۔
(۱۶۳۵ ، سب رس ، ۲۰۴)
کتا ہے فاما منجے فرد یوں
تمیم انصاری میں ترا مرد ہوں
زوجہ نے مرد سے یہ کہا دیکھ کر گہر
صدقے میں لاکھ جاں سے یتیم حسین پر
مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ میں رانڈ ہوں یا میرا مرد زندہ ہے۔
(۱۹۰۳ ، سرشار ، بچھڑی ہوئی دلہن ، ۶۵)
اگر توں مرد ہے تو مرداں کا عشق رکھ۔
(۱۶۰۳ ، شرح تمہیدات ہمدانی (ترجمہ) ، ۱۷۸)
کھیا کون ہے مرد سو آؤ تم
سو مردانگی اپنی دیکھلاؤ تم
سیماب جل گیا تو اوسے گرد بولئے
عاشق فنا ہوا تو اوسے مرد بولئے
کشتی ہر اک فقیر کی بھر دی شراب سے
اس دور میں کلال عجب مرد ہو گیا
دھمکی میں مر گیا ، جو نہ باب نبرد تھا
عشق نبرد پیشہ ، طلب گار مرد تھا
نکل کے سامنے میداں میں آ ، اگر ہے مرد
یہ گھر میں بیٹھنے کا وقت ہے کہ وقت نبرد
مرد ایسے موقعوں پر خون کر دیتے ہیں اور نامرد خودکشی ۔
(۱۹۸۹ ، آب گم ، ۳۵۳)
پتھر ہے اس کے واسطے موج نسیم بھی
نازک بہت ہے آئنہء آبروے مرد