۱. ایک قوی الجثہ ہلکے پیلے رنگ کا درندہ جس کے جسم پر سیاہی مائل آڑھی ترچھی دھاریاں ہوتی ہیں اس کے دانت اور پنجوں کے ناخن لانبے ہوتے ہیں ، بیشتر ایشیا کے جنگلوں میں پایا جاتا ہے اور اسے جنگل کا بادشاہ کہتے ہیں، شکاری ، ہاتھی یا اونچے درخت پر بیٹھ کر اس کا شکار کرتے ہیں، باگھ، اسد ، ضیغم نیز رک : شیر ببر.
بیٹھا شیر جب آؤ جا لے منجھار
کھڑا خرس تب آؤ دنداں پسار
کہیں شیر شرزا کہیں گنج تُرنگ
کہیں باز بحری کہیں یک کلنگ
ان کو توں لومڑی صفت سے لڑائی
مثل شیر و پلنگ کیجیے اب
کہیں سنتے نہیں صدائے شغال
شیر ہی بولتے ہیں جائے شغال
شیر کے نام سے موسوم کرنے کی وجہ صرف یہ ہے کہ گردن پر شیر ببر کی طرح عیال ہوتے ہیں.
(۱۹۳۲، عالم حیوانی، ۱۱۳) .
تین امریکی شیشے کھول کر شیر کو دیکھ کر زور زور سے باتیں کر رہے تھے.
(۱۹۸۷، آجاؤ افریقہ، ۱۰۹) .
سگ و دربان سے جو بچتا ہوں اس کوچے میں
شیر کوٹھے سے اوتر آتا ہے پرنالے کا