شُکْر ، سپاس ( یہ خدا کے لیے نہیں صرف اس کے بندوں کا احسان ماننے کے موقع پر مستعمل ہے ). منت پذیری کا اظہار ، احسان ماننے کا اعتراف اور محسن کی تعریف.
سیّد صاحب نے ان کشمیری صاحبان کا بہت بہت شکریہ ادا کیا .
( ۱۸۸۴ ، سفرنامہ سرسیّد احمد خان ، ۶ )
اگر رپورٹ میں اور کچھ بھی نہ ہوتا تو یہی کارگزاری آپ کے شکریہ ادا کرنے کے واسطے کافی تھی.
( ۱۹۰۷ ، محسن الملک ، مکاتیب ، ۵۳ )
تمہارا بھی شکریہ .
( ۱۹۸۸ ، نشیب ، ۴۸ )
[ ع : شکریۃً ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .