۰۱ ایک ہندوستانی درخت ، لکڑی سرخ ، کسی قدر سیاہ اور مضبوط ہوتی ہے ، ساکُھو .
سال کی لکڑی جو دس سال کے عرصہ میں بھی پوری طرح خُشک نہیں ہوتی .
( ۱۹۰۷ ، مصرفِ جنگلات ، ۴۹ ) .
گنگو کی لکڑی سال اور ساکُھو کے برابر وزنی اور مستحکم ہوتی ہے .
( ۱۹۶۷ ، اردو دائرہؑ معارف اسلامی ، ۳ : ۳۶۵ )
۰۲ ارَا ، پہیے کے مرکزی حصے اور محیط کے دوریا حلقے کے درمیاں لگی ہوئی تانیں جو مرکزی حصے کو دُوری گھیرے کے ساتھ مرکز میں جوڑے اور تانے رکھتی ہیں
( ۱ پ و ، ۵ : ۱۰۶ )
[ س : شل ----- ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .