طعنہ :- طعن نیزہ سے خستہ کرنے کو کہتے ہیں.
(۱۹۲۳، سرگزشت الفاظ ، ۲۹۵)
ملاحیظہ انکا اگر کرتا واں
ہر یک طعنہ میرے اوپر دھرتا واں
لگا ہے برہا جگر کوں کھائے ہوئے ہیں تیروں کے ہم نشانے دیویں ہیں سوتیں ہمن کوں طعنے کہ تجھ کوں کبھو نہ منہہ لگایا.
(۱۷۱۸، دیوان آبرو ، ۲)
میرا بیٹا شعور مند ہے اور بیٹا طعنہ دیتا ہے کہ باپ میرا کبڑا ہے.
(۱۸۰۱، باغ اُردو ، ۱۹۶)
یہ طعنہ جو ڈاکٹر صاحب نے ہمکو دیا میں دل میں یقین کرتا ہوں کہ بالکل سچ ہے.
(۱۸۷۳، مکمل مجموعۂ لکچرز و اسپیچز ، ۸۵)
ہاں عیب نکالنے طعنے مہنے سنانے والے سو.
(۱۹۱۰، راحت زمانی کی مزیدار کہانی ، ۷۶)
انہیں آئے دن پڑوسنوں سے طعنے سننے کو ملتے تھے.
(۱۹۸۱، قطب نما ، ۸۵)