سرافرازی تجھی سے سروراں کو
عطا نعمت تجھی سے راہبراں کو
رہبرِ فرقۂ اسلام رہا ساری عمر
حیف پر یہ ہے کہ میں آپ مسلماں نہ ہوا
رہبر نے راہ بتانے میں کچھ غلطی کی ، لڑائی گرم ہو رہی تھی.
(۱۸۹۷، تاریخِ ہندوستان ، ۵ ، ۲ : ۵۰۷)
تمام عرب تولیت کعبہ کی وجہ سے قریش کو مذہبی رہبر سمجھتا تھا.
(۱۹۱۴، سیرۃ النبیؐ ، ۲ : ۱۹)
قوم کا رہبر، ہمدرد ، غمگسار قوم ہی کا خیال کر سکتا ہے.
(۱۹۸۴ ، مقاصد ومسائلِ پاکستان ، ۹۱)