( تاریخی ا ُصول پر )


گَرْمی (فت گ ، سک ر) امث  

۱. حرارت ، تپش ، حِدّت ، تمازت .
۲. آگ جیسا اثر ، جلن ، سوزش .
۳. موسم گرما ، گرمی کی رُت .
۴. شدتِ تپاک ، گرمی اُلفت ، محبت کا جوش .
۵. شوخی ، طراری ، تیزی .
۶. تیزی ، تُندی .
۷. سیلان الرحم ، لیکوریا (عورتوں کو ہونے والی ایک بیماری).
۸. آتشک ، سوزاک .
( فرہنگ آصفیہ ؛ نور اللغات ).
۹. غصّہ ، ناراضگی .
۱۰. گھوڑے کی ایک بیماری جس میں گرمی کے سبب گھوڑا کھانے پر رغبت نہیں کرتا تشنگی بہت بڑھ جاتی ہے اور پیشاب کبھی زرد کبھی خون آمیز تھوڑا تھوڑا ہوتا ہے اور گھوڑے کے گوشۂ چشم سے اس بیماری کا حال معلوم ہوتا ہے ، اس کو تاؤ کھانا بھی کہتے ہیں .
۱۱. رونق ، لطف انگیزی .
۱۲. شباب ، خواہشِ نفسانی ؛ گرمی دانوں اور چھوٹی چھوٹی پھنسیوں سے بھی مراد ہوتی ہے .
(فرہنگ آصفیہ) .