اور ابی مالخ نے ابراہیم سے کہا کہ تونے ساتھ مادہ بچّے بھیڑوں کے کیوں علی حدہ کئے .
(۱۸۲۲ ، موسیٰ کی توریت مقدس ، ۷۰) .
جب ایک سورۃ ختم ہو جاتی تو علیحدہ نام سے موسوم ہو جاتی تھی .
(۱۹۰۴ ، مقالات شبلی ، ۱ : ۴) .
اور وہ حیوانات جن کے جسمانی اعضا میں کوئی تفریق نہیں پائی جاتی اور صرف ایک خلوی جسامت کے حامل ہوتے ہیں ایک علیحدہ عائلہ میں رکھے گئے ہیں .
(۱۹۶۷ ، بنیادی خرد حیاتیات ، ۲۴۳) .