( تاریخی ا ُصول پر )


عَقْل (فت ع ، سک ق) امث  

۱. وہ قوّت جس کے وسیلے سے انسان برے بھلے کی تمیز اور دقائق اشیا کو حل کرے ، خرد ، سمجھ ، فہم ، دانش .
۲. (فلسفہ) دس فرشتوں (عقول عشرہ) میں سی ایک فرشتہ .
۳. (تصّوف) عالم تمیز .
(مصباح التعرف).
۴. (عروض) زحافات مرکب ملقبہ میں سے ایک زحاف یہ اجتماع عصب و قبض ہے . جس رکن میں پہلے وتد مجموع ہو پھر سبب ثقیل پھر سبب خفیف تو پہلے اس رکن کے حرف پنجم کو سا کن کرنا پھر اسی کو گرادینا . عقل والے رکن کو معقول کہتے ہیں .
۵. اون٘ٹ کے پاؤں میں رسّی بان٘دھنا .
(فرہنگ آصفیہ).