( تاریخی ا ُصول پر )


صَبْر (فت ص ، سک ب) امذ  

۱. کسی صدمے ، حادثے یا تکلیف کا خاموشی سے برداشت کر لینا ، مصیبت کے وقت شِکوہ یا نالہ و فریاد کرنے سے باز رہنا ، مصائب یا مشکلات میں ضبط و تحمّل سے کام لینا ، برداشت ، تحمّل ، شکیبائی.
۲. قرار ، چین ، سکون ، اطمینان.
۳. حلم ، بردباری.
(فرہنگ آصفیہ)
۴. (i) توقّف ، تامّل ، جلدی کرنے سے گریز.
(ii) نفس کو روکنا.
۵. (i) قناعت ، اکتفا.
(ii) توکُل ، بھروسہ.
(فرہنگ آصفیہ)
۶. قدیم عرب میں سزا کا ایک طریقہ جس کی صورت یہ ہوتی تھی کہ آدمی کو کسی کوٹھڑی میں قید کر کے اس کا کھانا پانی بند کردیتے تھے یہاں تک کہ وہ تڑپ تڑپ کر مر جاتا تھا.
(سیرۃالنبیؐ ، ۴ : ۱۹۲)
۷. (تصوّف) طلب اور محبتِ معشوقِ حقیقی میں ثابت قدم رہنا اور اس کی یافت اور محنت اُٹھانا اور نالاں نہ ہونا.
(مصباح التعرف ، ۱۵۸).
۸. وبال ، آفت ، عذاب (جو کسی ظلم وغیرہ کی پاداش میں خدا کی طرف سے نازل ہو).