بڑا مطلب ضروی سے جو اپنے نفس کوں سمجے
ہو عارف ترت کرلے حاصل اس مطلب ضروری کوں
(۱۶۷۸ ، غواصی ، ک ، ۱۴۹) ۔
یہ دوری ضروری ہے اور جدائی بے اختیاری ۔
(۱۷۳۲ ، کربل کتھا ، ۱۶۰) ۔
قرار دینا نہایت عمدہ ترکیب کاشت کا بھی اس سے کچھ کم ضروری نہیں ۔
(۱۸۴۵ ، مزیدالاموال ، ۱۱۳) ۔
اس پر کوئی شخص حکم نہیں چلا سکتا ، کوئی چیز اُس پر واجب اور ضروری نہیں ۔
(۱۹۰۲ ، علم الکلام ، ۱ : ۱۱) ۔
ان کی قلیل مقدار نہایت ضروری ہے ۔
(۱۹۸۱ ، اسامی حیوانیات ، ۱۰۱) ۔