اس فوٹو کی صفائی ، عمدگی اور اصلیت کے متعلق کیا رائے ہے .
(۱۸۹۷ ، زبان داغ ، ۴۸) .
مترجم کا مطالعہ جتنا وسیع ہوگا اس کے کام میں اتنی ہی عمدگی پیدا ہو جائے گی .
(۱۹۸۴ ، روایت اور فن ( ترجمعہ ) ، ۹۰) .
میری جان تمہاری عمدگیاں اور دلفریب حمیدہ صفتیں اپنا جواب نہیں رکھتیں .
(۱۸۹۳ ، نشتر ، ۶۴) .
فقر کے عالم میں بھی اپنی وہی ہے عمدگی
پپر گریہ چاہئے کاسہ سر فغفور کا
عمدگی کا سب کی ایک ایک دور ہے
آدمیت ہے سو وہ کچھ اور ہے
ہوا ہے عمدگی سودا تہماری زلفِ شبگوں کا
بنا ہے غنچۂ سوسن ہر اک قطرہ مرے خوں کا