دل دیا جان کے کیوں اس کو وفادار اسد
غلطی کی کہ جو کا فر کو مسلماں سمجھا
اس قسم کی روایتوں کی غلطی روزبروز کھلتی جاتی ہے .
(۱۹۱۴ ، شبلی ، ملاقات ،، ۶ : ۱۱۴ )
کچھ ہی عرصہ کے بعد مجھے اس غلطی کا ازسرِ نو اندازہ ہونے والا تھا.
(۱۹۸۲ ، آتش چنار ، ۱۴۱ )
جو لوگ ... جس بات کے سمجھنے میں اون کی عقل وعاجز ہو جاتی ہے اوس قابل نہیں ہوتے وہ لوگ غلطی میں پڑے ہوئے ہیں.
(۱۸۶۴ ، جوہر عقل ، ۱۸ ) .