حقیقت کے لغت کا ترجمہ عشقِ مجازی ہے
وو پائے شرح میں مطلب ، نہ بوجھے جو متن ہرگز
عربی و فارسی کی لغتیں اصطلاحیں چاہتا تو بہت سی بھر دیتا.
( ۱۸۰۳ ، گنج خوبی ، ۶ ).
خیر النسا : میں شہر والیوں کے لغت کم سمجھتی ہوں ، پہلے یہ تو فرمایئے کہ سلیقہ کہتے کس کو ہیں.
( ۱۸۷۳ ، بنات النعش ، ۱۷۸ ).
اس کی شہادت میں کبیر کی نظمیں موجود ہیں جن میں فارسی کے لغت بھرے ہوئے ہیں.
( ۱۹۰۳ ، چراغ دہلی ، ۱۴ ).
لفظ الیاس میں دوسرا لغت الیاسین ہے؛ جیسے : اسمٰعیل سے اسمٰعین.
( ۱۹۶۷ ، اردو دائرۂ معارفِ اسلامیہ ، ۳ : ۲۱۳ ).
پیدا کیا ہم نے فرشتے کو . . . کہ ندا کرے تجھ سے بہ لغت اوس کے.
( ۱۸۵۱ ، عجائب القصص ( ترجمہ ) ، ۲ : ۲۷۶ ).
کیا ! یامیو ، یامیو ، خاصے رہے ، کیا ولندیزی لغت ہے.
( ۱۸۸۰ ، فسانۂ آزاد ، ۳ : ۲۳۶ ).
واعظ بہشت و بزمِ حسیناں کو ایک جان
تیرا لغت وہ ہے یہ مری اصطلاح ہے
چند صحابہ کے درمیان اختلاف پیدا ہوا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا چلو ابنِ عباس کے پاس چلیں وہ ہم سب سے زیادہ لغتِ عرب کو جاننے والے ہیں.
( ۱۹۹۳ ، اردو نامہ ، لاہور ، جولائی ، ۱۲ ).
پھر طُرفہ ہے یہ کہتا اگر ہے نہ چارہ طاق
پس کیوں لکھا لغت میں عناصر کو چار طاق
یہ رموز اس قدر فراہم ہوگئے کہ اب ان کا پورا ایک لغت تیّار ہوسکتا ہے.
( ۱۹۲۳ ، نگار ، لکھنؤ ، جنوری ، ۷۰ ).
ترقی اردو بورڈ کی داغ بیل ڈالی گئی جس نے اردو کی عظیم لغت تیار کرنے اور اس کو شائع کرنے کا بیڑا اٹھایا.
( ۱۹۷۸ ، پاکستان کے تہذیبی مسائل ، ۵۶ ).