میں نے ایسے صوفی اور علمأ بھی دیکھے جو بڑے دلکش لفافے نکلے.
( ۱۹۸۴ ، کیا قافلہ جاتا ہے ، ۲۷ ).
۴. حُسن و قبح ، عیب و صواب ( جو ظاہر نہ ہو اور بھید کی طرح مخفی ہو)، نیز راز ، بھید.
ان بزرگ ذات نے اُس میں تراش خراش اور وضعداری کو ایسا شامل کیا کہ کپڑوں نے اندرونِ دل تک کا لفافہ ادھیڑ کر رکھ دیا.
( ۱۸۷۷ ، توبۃ النصوح ، ۳۱۵ ).
۵. ( کنایۃً) جلد ٹوٹنے والی چیز ، نازک چیز.
( نوراللغات ؛ علمی اردو لغت ).
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .