( تاریخی ا ُصول پر )


اِسْلام (کس ا، سک س) امذ  

۱۔ مسلمانوں کا مذہب، حضرت خاتم النبین محمد مصطفیٰ صلعم کا پیش کیا ہوا دین جس کی بنیاد قرآن پاک اور سنت رسول پر ہے، (مجازاً) اسلام کے عقائد پر ایمان۔
۲۔ خدائےتعالیٰ کا دین حق جو عہد حضرت آدم سے آج تک برقرار ہے، خدا اور اس کے انبیا پر ایمان۔
۳۔ (مجازاً) مسلم، مسلمان۔
۴۔ (تصوف) ’ریاضات شاقہ اور کسب اور نفس کشی اور ذکر اور شغل اور مراقبہ.
( مصباح التعرف لا رباب التصوف، ۳۳ )۔