۱. فالتو ، زائد ، بے کار ، ایسی چیز جو لغو اور بے مقصد ہو ، غیر ضروری اشیأ وغیرہ
اپس سِر تھے کر بھار سگلا فضول
خدا کی کتاب بس ہور آلِ رسولؐ
( ۱۶۴۹ ، خاور نامہ ، ۱۲ )
ایک گروہ اس امر پر اتفاق کرے کہ اپنی حاجت سے زیادہ غذا پیدا کرے اور دوسرا گروہ اس امر پر کہ اپنی حاجت سے زیادہ کپڑا بنا دے اور جس قدر کپڑا اس کی حاجت سے زیادہ ہو اس کا معاوضہ گروہِ اؤل کی غذا فضول سے کر لے
( ۱۸۶۸ ، سیاست مدن ، ۱۴۲ )
۲. فراواں ، وافر.
اس لب سے مل ہی جائے گا بوسہ کبھی تو ہاں
شوقِ فضول و جرأت رندانہ چاہیے
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .