( تاریخی ا ُصول پر )


گَرْدَن (فت گ ، سک ر ، فت د) امث  

۱. سر اور تن کا درمیانی حصّہ ، جسم کا ایک بہت اہم عضو جو سر اور جسم کے درمیان ہوتا ہے ، گلو ، گلا ، عنق .
۲. (i) صراحی یا مینا وغیرہ کے اوپر کا تنگ حصّہ جہاں سے خم شروع ہوتا ہے .
(ii) کسی ظرف کے اوپر کا تنگ حصّہ .
۳. (طب) رحم کے تنگ حصّے کا نام ، عنق الرحم .
۴. (نباتیات) بیضہ کا اولین جو ایک صراحی نُما عضو ہوتا ہے نسبۃً زیادہ باریک حصہ .