تیرا انت پانے میں سب جگ ہے غرق
پڑیا پن پچھانت میں فرقیاں کو فرق
سوا دردِ محبت کے مرے مانند اے یارو
جو کوئی فرقۂ عشاق میں شامل ہے کیا جانے
خدا ایک فرقہ میں مانا ہے عشق
کہ نظم کل ان سب نے جانا ہے عشق
یہ پہلا فرقہ تھا جو اسلام میں قائم ہوا .
(۱۹۱۴ ، شبلی ، مقالات ، ۵ : ۸) .
اب سے پانچ ہزار سال قبل قدیم آرین کے سامنے سے ہزیمت کھایا ہوا فرقہ صائعِ فطرت کی بنائی ہوئی وہ تصویر ہے .
(۱۹۸۶ ، جوالا مُکھ ، ۷۴) .