پہلے ایس دیکھا کر بعد از فریب چھند کئے
مشہور گُن چنچل کے موں جھانکنا انچل سوں
غافل نہ ہو فریب سے تو شیخ کے کبھو
یکساں ہو گو کہ خاک سے وہ دام کی طرح
(۱۷۹۵ ، قائم ، د ، ۴۸) .
تحسیں سمجھ اوسے جو یہ نفریں کرے تجھے
انصاف ان فریبوں سے آتش بعید ہے
(۱۸۴۶، آتش ، ک ، ۱۹۹) .
اس نے سحر کو معجزہ پر قیاس کیا اور یہ سمجھا کہ دونوں کی بنیاد فریب پر ہے .
(۱۹۲۳، سیرۃ النبیؐ ، ۳ : ۹۱) .
وہ ان کے کھوکھلے دعووں کے فریب میں نہیں آئیں گے .
(۱۹۸۷ ، اور لائن کٹ گئی ، ۱۵) .
دل فریب ، دل فریبی ، ملائک فریب ، نظر فریب ، نظر فریبی ، زاہد فریب وغیرہ .
(۱۹۲۱، وضم اصطلاحات ، ۱۰۵) .
نظر فریب ، ہوشربا ، خندہ زن وغیرہ لفظوں کے ٹکڑے کر کے اور بان کے معنی سمجھا کر ایسے ہی بہت سے لفظ ، طلبہ کے لفظی ذخیرے میں داخل کئے جا سکتے ہیں .
(۱۹۶۲ ، تدریس اردو ، ۱۹۴) .