( تاریخی ا ُصول پر )


آزاد () صف  

۱۔ (سماجی، اخلاق، مذہبی اور ہر قسم كے رسم و رواج كی) پابندیوں سے الگ تھلگ، رسوم وقیود سے بری۔
۲۔ عام دستور یا اصول سے مستثنیٰ، خارج، بالاتر یا میرا۔
۳۔ بے فكر، بے غم، بے نیاز۔
۴۔ بیباک، نڈر، منھ پھٹ
۵۔ دخل اندازی سے پاک، جو بلا شركت غیرے ہو۔
۶۔ تعلقات اور لوازمات دنیوی سے بے تعلق، تارک الدنیا۔
۷۔ جس كی راہ میں كوئی ركاوٹ نہ ہو، بے روک ٹوک جاری۔
۸۔ محفوظ، اندیشہ و فكر سے فارغ۔
۹۔ وہ مرد یا عورت جو (قدیم رسم كے مطابق) غلام یا كنیز نہ ہو، جس نے غلامی سے نجات پالی ہو۔
۱۰۔ جو محبوس اور قیدی نہ ہو، قید سے رہائی یافتہ، رہا، رستگار۔
۱۱۔ خود مختار (شخص یا جماعت)، جو اپنے ارادے یا فعل میں غیر كا پابند نہ ہو۔
۱۲۔ كفنی پوش فقیر جو ماتھے پر الف كھینچتے اور چار ابرو كا صفایا كراتے ہیں (یہ نہایت گستاخ اور منھ پھٹ ہوتے ہیں)
۱۳: جو اپنی ہی قوم كا محكوم با رعیت ہو، جس پر كسی غیر قوم كی حكومت نہ ہو۔
۱۴۔ درست، مستقیم، بیشتر سروسہی كے درخت كی صف میں مستعمل جس كا قامت سیدھا اور دراز ہوتا ہے اور جس پر بہار یا خزاں اثر انداز نہیں ہوتی۔
۱۵۔ شخص مجرد جس كے جورو یا اولاد نہ ہو۔
(امیر اللغات، ۱: ۹۵؛ نوراللغات، ۱: ۹۴)
۱۶۔ جو ہر قسم كی جنبہ داری یا دباو سے دور ہو، مصفانہ، بے لوث۔
۱۷۔ حریت پسند، روشن خیال، جدید تہذیب سے متاثر، رجعیت پسند كی ضد، جیسے آزاد خیال (رک)۔
۱۸۔ بے شرم، بے حیا، بے ادب، بے لحاظ
(فرہنگ آصفیہ، ۱: ۱۵۵)
۱۹۔ بے سروسامان، بے برگ و نوا۔