( تاریخی ا ُصول پر )


کا  

۱. (قواعد) اضافت کے تمام معانی میں مستعمل ہے جیسے : یونیورسٹی کا کتب خانہ ، سونے کا گلاس ، کراچی کا باشندہ ، چار دن کی بات ، حنا کا عطر ، ایک بوری کا بوجھ ، دودھ کا پیالہ جمعرات کا دن ، ایک روپیہ کا قلم ، شیر کا پنجہ (بطور تشبیہہ) دل کا کنول (بطور استعارہ) ، ہمارا شہر ، قیامت کا سماں ، پہاڑی کا پتھر ، پنڈلی کا گوشت
۲. فعل کے بعد مستقبل کے معنی میں ’’گا‘‘ کا ہم معنی .
۳. جیسے کے معنی میں .
۴. کو ، کے معنی میں .
۵. پر کے معنی میں .
۶. میں یا کو کے معنی میں .
۷. سے متعلق ، یا کے لیے ، کے معنی میں .
۸. سا ، جیسا ، مشابہ ، ملتا جلتا ، مثل کے معنی میں .
۹. صاحب والا کے معنی میں .
۱۰. بلحاظ ، باعتبار کے معنی میں جیسے قول کا سچّا ، بات کا پکّا
(نور اللغات) .
۱۱. گرہ کا ، قبضے کا ، ملکیت کا ، جیسے : اس کا کیا جاتا ، ان کا کیا بگڑتا ہے
(مہذب اللغات) .
۱۲. جب کا سے پہلے اور بعد میں ایک ہی لفظ ہو تو حسبِ ذیل معانی کے لیے مستعمل ہے . (i) کُل ، سارا کثیر یا طویل کے معنی میں .
(ii) مطلق یا بالکل کے معنی میں .
(iii) بھی کے معنی میں .
(iv) ایک ہی حالت میں رہنا کے معنی میں (بیشتر افعال حالیہ کے درمیان) .